بہت ہی کم وقت میں ، راجوری سے بدھل تک سڑک کا کام مکمل کیا گیا

0
0

31 بی آر ٹی ایف اور 110 آر سی سی گریف کی سخت محنت قابل تحسین ہے: فاروق انقلابی
سید زاہد

بدھل؍؍معروف سیاسی و سماجی کارکن فاروق انقلابی نے میڈیا کو جاری ایک بیان میں کہا ہے کہ راجوری سے بدھل جانے والی سڑک پر کام بہت ہی کم وقت میں مکمل ہوگیا ہے جس سے لاکھوں افراد مستفید ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 110 آر سی سی گریف اور 31 بی آر ٹی ایف نے مشترکہ طور پروجیکٹ سمپرک کے تحت راجوری سے بدھل تک 60 کلومیٹر لمبی سڑک پر تقریبا 5 سال قبل کام شروع کیا تھا لیکن گذشتہ دو برس میں بڑی حد تک کام مکمل کیا گیا ہے۔ فاروق انقلابی کا کہنا ہے کہ یہ سڑک انتہائی خستہ حالت میں تھی جس کی وجہ سے مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج راجوری سے بدھل پہنچنے میں صرف ڈیڑھ گھنٹہ لگتا ہے ۔جبکہ اس سے پہلے راجوری سے بدھل تک تین گھنٹے سے زیادہ کا وقت لگتا تھا۔ فاروق انقلابی نے کہا کہ اس کام کا سہرا 110 آر سی سی گریف بدھل کے زمینی ذمہ داروں کو جاتا ہے جنہوں نے بہت ہی قلیل وقت میں اس سڑک کی تعمیر کے لئے اپنے تجربے کا بہترین استعمال کیا جو قابل تعریف ہے۔ فاروق انقلابی نے بتایا کہ جیسے ہی سڑک کا کام مکمل ہوا ، سیاحوں نے بدھل جانا شروع کردیا ، جس سے مقامی نوجوانوں کو روزگار کے مواقع میسر ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ بدھل ریاست جموں و کشمیر میں راجوری ضلع کا سب سے خوبصورت مقام ہے جہاں ریاست سے باہر کے لوگ بھی آنا پسند کرتے ہیں۔ انہوں نے گریف میں کام کرنے والے تمام ہنر مند اور غیر ہنر مند مزدوروں کا مزید شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس سڑک پر کام مکمل کرنے کے لئے سخت محنت کی ہے۔ایک اور مقامی نوجوان تصدق حسین انصاری توقع کر رہے ہیں کہ اس سڑک کی تعمیر سے سیاحوں کو اس مقام پر جانے کی ترغیب ملے گی جس سے خطے میں کاروباری مواقع میں اضافہ ہوگا۔تصدق حسین نے کہا کے اس سڑک کی تعمیر سے سیاحت کو مزید فروغ ملے گا اور مقامی لوگوں کے لئے روزگار کے دروازے کھلیں گے۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا