کپوارہ ڈگری کالج روڑ کی خستہ حالی اور ناقص ڈرنیج سسٹم

0
0

طلباء اور تدریسی عملے کا ضلع انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی
جاوید میر

بوہی پورہ ڈگری کالج کپوارہ سڑک کی خستہ حالی اور ناقص ڈرنیج سسٹم کے باعث مقامی آبادی کے ساتھ ساتھ ڈگری کالج میں زیر تعلیم طلباء کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔اس ضمن میں خبر نگار نے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ بوہی پورہ سڑک جو کپوارہ کے کنن پوشپورہ، ویلگام اور باترگام کو آاپس میں بھی ملاتی ہے جو انتہائی خستہ ہوچکی ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو پریشانیوں کا سامنا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ یہ سڑک ضلع انتطامیہ کے دفتر سے ایک کلومیٹر کی دوری پر واقع ہے۔ خبر نگار سے بات کرتے ہوئے کپوارہ کے معروف صحافی فیاض حمید نے بتایا کہ یہ رابطہ سڑک انتہائی خستہ ہوچکی ہے اور آج تک ا س سڑک کی مرمت عمل میں لانے کے لئے کوئی بھی اقدامات نہیں اٹھائے گئے اور نہ ہی متعلقہ محکمہ نے اس سڑک کی مرمت کی طرف کوئی توجہ فراہم کی جس کے باعچ ڈگری کالج میں زیر تعلیم طلباء مشکلات میں مبتلاء ہوچکے ہیں۔ انہوںنے بتایا کہ اتنا ہی نہیں بلکہ اس سڑک کا ڈرنیج سسٹم بھی قابل کار نہیں ہے اور ناقص ڈرنیج سسٹم نے طلباء کے مشکلات میں اضافہ کردیا ہے۔ڈگری کالج کپوارہ میں زیر تعلیم طالب علموںنے بتایا کہ محکمہ تعمیرات عامہ اور ضلع انتظامیہ نے اس سڑک کو قطعی طور پر نظر انداز کردیا ہے۔انہوںنے بتایا کہ اگر اس سڑک پر فوری طور پر مرمت نہیں کی گئی تو ہم سڑکوں پر آنے کے لئے مجبور ہوجائیں گے جس کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا