منظور سمسھال
بھلیسہ؍؍ بلاک چلی گائوں کٹی میں ایک سماجی کارکن چودھری جمن علی کے انتقال پر چودھری فاروق سرپنچ نے دکھ کا اظہارکیا ہے۔بچھڑا کچھ اس طرح سے کہ رت ہی بدل گئی …ایک شخص سارے شہر کو ویران کر گیا …پنچایت چلی گائوں کٹی کے رہنے والے سماجی کارکن جمن علی کو دل کا دورہ پڑنے سے وفا ت پا گئے موت کی خبرسنتے ہی پوریبھلیسہ کے لوگ جمع ہوگئے۔ نماز جنازہ میں پنجاب تک لوگوں نے شرکت کی چودھری جمن علی سیاسی لیڈر تھے خاص کر گوجر طبقہ کے لئے ہمیشہ کام کرتے رہے ۔سب سے بڑی یہ خاصیت تھی آپسی بھائی چارہ ہمدردی اور اخلاق سے لوگوں کے ساتھ پیش آتے تھے جب غلام نبی آزاد صاحب ضلع ڈوڈہ میں آیاکرتے تھے ان سے مل کر بھی غریب لوگوں کی مانگ رکھتے تھے ۔نماز جنازہ میں صوبہ جموں کے منڈل پردھان منیر شیخ نے ایک بیان میں مرحوم کو ایک عظیم شخصیت قرار دیتے ہوئے اُن کی رحلے کو ایک بڑانقصان قرار دیا۔ہرایک پارٹی نے لیڈر نے دکھ کا اظہار کیا ۔چودھری فاروق سرپنچ ،چودھری محمد رفعی ،منیر شیخ ،چودھری غلام رسول ،حاجی عمبر دین ،عبداللطیف بانیاں ،سرپنچ شیر محمد ،ہاشم دین جالیہ ، حاجی شاہ دین ،محمد انیف چیرمین ،محمد ندیم نیاز ،چودھری سلام دین اور ایم ایل سی اقبال بٹ نے رنج والم کااِظہارکیاہے