لازوال ڈیسک
جموں؍؍لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر بصیر احمد خان نے آج جموںوکشمیر کھادی اینڈ ولیج اِنڈسٹریز بورڈ(کے وی آئی بی) کے کام کاج کی کارکردگی جائزہ لینے کی غرض سے ایک میٹنگ کی صدارت کی ۔ دوران میٹنگ بورڈ کی حصولیابیوں ، پروگراموں اور سکیموں سے متعلق ایک مفصل پاور پوائنٹ پرزنٹیشن پیش کی گئی ۔ میٹنگ میں بتایا گیا کہ کے وی آئی بی پرائم منسٹریشن ایمپلائمنٹ جنرلیشن پروگرام ، جے کے رورل ایمپلائمنٹ جنرلیشن پروگرام ، سکیم آف فنڈس فار ری جنرلیشن آف ٹریڈیشنل انڈسٹریز، نیشنل شیڈول کاسٹ ، شیڈول ٹرائب ہب سکیموں کی عمل آوریسے متعلق تفصیل دی گئی ۔مشیر نے اَفسروں کو لوگوں میں پروگراموںسے متعلق جانکاری دینے پر توجہ مرکوزکرنے کے لئے کہا تاکہ وہ ان سکیموںاور پروگراموں سے مستفید ہوسکیں۔اُنہوں نے کہا کہ یہ تو شروعات ہے تاہم اس کو منطقی انجام تک پہنچانے کے لئے معقول نگرانی کی ضرورت ہے تاکہ اِن سکیموں کے مقاصد حاصل ہوسکے۔اُنہوں نے مزید کہاکہ ضلع اِنتظامیہ کو بھی کے وی آئی بی کی جانب سے چلائی جارہی سکیموں کو پروگرام سکل ڈیولپمنٹ پروگراموں کے بارے میں جانکاری عام کرنے میں شامل کیا جانا چاہیئے ۔بورڈ کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے مشیر نے فیلڈ عملے کو مزید فعال بناکر مختلف سطحوں پر پروگراموں میں درپیش رُکاوٹوں کی نشاندہی کرکے انہیں دور کرنے کے لئے کہا۔اُنہوں نے کہا کہ چھوٹے سطح کی سکیموں کے لئے کافی صلاحیت موجو دہے اور سکیموں کی مزید فعالیت لانے کے لئے مختلف متعلقین کی اجتماعی کوششیں لازمی ہیں۔وائس چیئرپرسن کے وی آئی بی ڈاکٹر حنا شفیع بٹ نے اَپنے خیالا ت کا اِظہار کرتے ہوئے بورڈ کو درپیش مسائل سے اُنہیں آگاہ کیا اور فیلڈ اَفسروں کوکے وی آئی بی کے اغراض و مقاصد عام لوگوں تک پہنچانے کے لئے مزید کام کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس موقعہ پر کمشنر سیکرٹری منوج کمار دِویدی نے بھی اپنے خیالا ت کا اِظہار کیا۔