پرنسپل سیکرٹری سکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ اور مشن ڈائریکٹر جے کے ایس ڈی ایم نے

0
0

پی ایم کے وی وائی فارغ التحصیل تربیت یافتہ امید واروں میں ملازمتوں کی پیش کش کے مراسلے تقسیم کئے
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ پرنسپل سیکرٹری سِکل ڈیولپمنٹ ڈیپارٹمنٹ ڈاکٹر اصغر حسن سامون کے ہمراہ مشن ڈائریکٹر جموں و کشمیر سکل ڈیولپمنٹ مشن ڈاکٹر سیّد عابد رشید شاہ نے جموں میں 17 دسمبر 2020 ء کو منعقدہ ایک سادہ لیکن متاثر کن تقریب میں28 پی ایم کے وی وائی ٹرینیوں کو ملازمتوں کی پیش کش کے مراسلے تقسیم کئے۔ اِس موقعہ پر جے اینڈ کے سکل ڈیولپمنٹ مشن (جے کے ایس ڈی ایم) کے سینئر آفیسران بھی موجود تھے۔ اِس سے قبل ٹرینروں نے جموں کے جے کے ایس ڈی ایم سے وابستہ تربیتی مرکز امارگیان انسٹی چیوٹ آف کمپیوٹر سائنس اینڈ ٹکنالوجی کے تحت پردھان منتری کوشل وکاس یوجنا(پی ایم کے وی وائی )کی تربیت مکمل کی تھی۔ انسٹی چیوٹ کے ذریعہ گزشتہ ہفتے جموں میں ایک پلیسمنٹ میلہ کا اِنعقاد کیا گیا تھا جس میں آئی سی آئی سی آئی پروڈنشل ، ایل جی الیکٹرانکس ، کمپیٹنٹ سنرجیزموہالی اور میسرز، گرجیت جاب آؤٹ سورسنگ لمیٹڈجیسی کمپنیاں ہیں نے مستحق اور ہونہار اُمیدواروں کا انتخاب کیا۔ ڈاکٹرسامون نے طلبا کو ان کی کامیابی پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ حکومت جموں و کشمیر میں موجودہ سِکل ماحولیاتی نظام کو مستحکم کرنے کے لئے پُرعزم ہے اور ہماری کوشش ہے کہ نوجوانوں کو ہنروں کی تربیت کے معیاری مواقع مہیا کریں تاکہ وہ مختلف سطحوں پر دستیاب ملازمتوں کے لئے مقابلہ کرنے کے اہل ہوں۔ ڈاکٹر سامون نے مزید کہا کہ کووِڈ۔19 کے پابندیوں کے دوران بھی جموں و کشمیر کے سکل مشن نے مختلف ویب نار پروگراموں کا اہتمام کیا ۔ انسٹی چیوٹ کی اِنتظامیہ اور طلاب سے تبادلہ خیال کے دوران ڈاکٹرسیّد عابد رشید شاہ نے کہاکہ سکل ڈیولپمنٹ کیئریر کی تعمیر کے لاتعداد آپشن مہیا کرتی ہے جس میں ایک اہل فرد کو خودروزگار کے مواقع کی کمی نہیں مل پائے گی۔ ایک ہنر مند فرد ملازم ہونے کے بجائے دوسروں کو ملازمت پیدا فراہم کرکے بھی آجر بن سکتا ہے۔پرنسپل سیکرٹری اور مشن ڈائریکٹر نے مستفید ہونے والوں کو سراہا اور کورسز میں ان کی کارکردگی کے لئے ان کی تعریف کی۔ کچھ مستفید افراد نے ڈیجیٹل مارکیٹنگ میں اپنا کام شروع کیا ہے اور معاش پیدا کرنے کے علاوہ وہ دوسروں کو بھی روزگار فراہم کرتے ہیں۔یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ پردھان منتری کوشل وِکاس یوجنا وزارتِ ہنر ترقی اور کاروباری مہم حکومت ہند کی پلیسمنٹ سے منسلک فلیگ شپ سکیم ہے جو مشن نے جموںوکشمیر میں مشن تحت نافذ کیا ہے جس کے ذریعے سکول ، کالج چھوڑنے والے اور بے روزگار نوجوانوں کو روزگار کے امکانات کو بڑھانے کے لئے مارکیٹ اورنٹیڈشارٹ ٹرم سکل تربیت فراہم کی جاتی ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا