باجی محمد فاروق کی گاڑی پہ پتھرائو کے بعد گرسائی میں حالات کشیدہ

0
0

احسان انقلابی

مینڈھر؍؍ضلع ترقیاتی انتخابات کو لیکر جمعرات کے روز اس وقت گرسائی علاقہ میں حالات خراب ہوگئے جب باجی محمد فاروق کی گاڑی ہرنی علاقہ سے گزررہی تھی کہ اس پر کچھ لوگوں نے پتھرائو کر دیا جس کے نتیجہ میں گاڑی کے شیشے ٹوٹننے کے ساتھ ساتھ تین لوگ بھی معمولی زخمی ہوگئے ۔زخمی لوگوں کی خبر سنتے ہی باجی محمد فاروق جوکہ آزاد امیدوار کے طور پر ہرنی علاقہ سے الیکشن لڑرہے تھے انکے حامی بڑی تعداد میں گرسائی علاقہ میں جمع ہوگئے اور گاڑیوں کی آمد ورفت کو بندکرکے پولیس اور انتظامیہ کے خلاف نعرے بازی شروع کردی جبکہ احتجاج کرنے والے لوگوں نے ایس ایچ او ہرنی پر حملہ بول دیا جسکے نتیجہ میں دوپولیس اہلکار بھی معمولی زخمی ہوئے حالات کو دیکھتے ہوئے ایس ڈی پی او مینڈھر سید ظہیر عباس جعفری پولیس نفری کے ہمراہ موقعہ پر پہنچ گئے البتہ آخری خبریں ملنے تک احتجاج جاری تھا اور لوگ لگاتار نعرے بازی کررہے تھے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا