جے سی سی آئی کی کارکردگی اور میرے اوپر لگے الزامات بے بنیاد ہیں:راکیش گپتا

0
0

کہا ہم نے محنت و لگن کے ساتھ کام کیا ،کئی عناصر ہماری شبیہ خراب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں
لازوال ڈیسک

جموں؍؍جموں چیمبر آف کامرس اینڈسٹریز کو خیر آباد کہنے والے صدر راکیش گپتا نے پریس کے نام جاری ایک بیان میں جے سی سی آئی کی کارکردگی اور اپنے اوپر لگے الزامات کے سلسلے میں کہاکہ میری شبیہ خراب کرنے کیلئے مجھ پر من گڑھت باتیں تھونپی گئی ہیں ۔انہوںنے مزیدکہاکہ ایسے عناصر نہ صرف میری شبیہ خراب کرنے کی کوشش کی ہے بالکہ سی سی آئی کے شفاف کام پر بھی سوالیہ عائد کیا ہے ۔انہوںنے کہاکہ جب 2014میں عہدہ سنبھالا تھا تب جے سی سی آئی پر قرض تھا جو جے ڈی اے کو ادا کرنا تھا ۔انہوںنے مزید کہا کہ میں نے چہمبر ہائوس کی اپگریڈیشن کیلئے کام کروایا جس کیلئے کئی لوگوں سے فنڈ ز لئے گئے اور ہم نے جے سی سی آئی کو محنت و لگن کے ساتھ کام کیا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا