کشمیر کے اصلی مسئلہ ’خاندانی سیاست ‘کو ہم نے حل کر دیا ہے : ڈاکٹر درخشاں
لازوال ڈیسک
اننت ناگ؍؍ بھاجپا کی جانب سے اننت ناگ کے بجبہاڑہ میں ایک ترنگا ریلی کا انعقاد کیا گیا جس میں پارٹی سینئر لیڈر سید شاہنواز حسین، ڈاکٹر درخشان اندرابی، وبود گپتا و دیگران نے اظہار خیال کیا۔ اس موقع پر ایک بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔وہیں بھاجپا سینئر لیڈر اور قومی ترجمان سید شاہنواز حسین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ترنگا ریلی کی کامیابی مفتیوں کیلئے ایک کھلا پیغام ہے کہ ترنگا نہ صرف کشمیر میں لہرائے گا بالکہ مقامی عوام اس کو ہر جگہ لہرائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مقامی عوام کو بھاجپا اور قومی ترنگے سے کوئی تکلیف نہیں لیکن کشمیر میں ترنگا اور بھاجپا سیاستدانوں کو چب رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ نئے کشمیر میں امن اور خوشحالی ہے اور امن کو یہ سمجھ ہے کہ بھاجپا کا وکاس ایجنڈہ جموں و کشمیر کے عوام کے طرز زندگی کو بدلنے جا رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ گپکار لیڈران کو جموں و کشمیر کی موجودہ سیاسی تبدیلی کو سمجھنا چاہئے۔ اس موقع پر ڈاکٹر درخشان اندرابی نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اپنا ایک دہائی قبل نعرہ "ہم ہندوستان سے ہیں اور ہندوستان ہم سے ہے” یاد کروایا۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کو مسئلہ بنا کر ہزاروں مسائل کو جنم دیا گیا جس سے عام انسان کی مصیبتوں میں اضافہ ہوا۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کا سب سے بڑا مسئلہ خاندانی سیاست تھا جسے مستقبل کے لیے حل کر دیا گیا ہے۔موصوفہ نے کہا کہ ہم نے جموں و کشمیر کو دنیا پر اصلی جنت کی جانب منتقل کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہم نے مقامی عوام کے ساتھ ملکر محبوبہ مفتی کے علاقہ میں ترنگا لہرایا ہے۔انہوں نے کہا کہ لوگوں نے ترنگا ریلی کا حصہ بن کر ایک قرارا جواب دیا ہے۔اس موقع پر بھاجپا کے دیگر لیڈران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔