جاوید ریشی کا ریاسی کا دو روزہ دورہ اختتام پزیر

0
0

جلد ریاسی میں انصاف مو¿منٹ کی شاخ قائم کرنے کا کیا اعلان
سید نیاز شاہ
ریاسی//جموں و کشمیر انصاف مو¿منٹ کے چیئر مین جاوید اقبال ریشی نے ضلع ریاسی کا دو روزہ تفصیلی دورہ کرکے وہاں مختلف علاقوں کی عوام بالخصوص نوجوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کرکے علاقہ کی مختلف مشکلات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔ دورے کے بعد موﺅمنٹ کی جانب سے ایک پریس بیان جاری کرکے جاوید ریشی نے کہا کہ دورے کے دوران مو¿منٹ کے ارکان نے درماڑی، تھرو، سلال، نارلو، کینٹھی، ٹھاکراکوٹ، ارناس اور تلواڑہ کے علاوہ مختلف مقامات پر نوجوانوں کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔ انہوں نے کہا کہ پورے ریاسی ضلع میں لوگوں کو جن مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مذکورہ علاقہ جات میں سڑکوں کی حالت کو دیکھ کر سیاسی قیادت اور ضلع انتظامیہ کی کارکردگی پر ترس آتا ہے کہ کس قدر ان لوگوں کے ساتھ ناانصافی کی جا رہی ہے؟ انہوں نے کہا کہ بہت کم دیکھا گیا کہ سڑکوں پر تارکول ہو جس وجہ سے چند کلو میٹر سفر کیلئے بھی گھنٹوں کا وقت درکار ہوتا ہے۔ وہیں نوجوانوں نے کہا کہ سیاسی رہنما لوگوں کے ووٹ بٹورنے کے وقت ہی دکھائی دیتے ہیں بعد میں کہیں غائب ہو جاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ آج کے ترقی یافتہ دور میں بھی پندرہ کلومیٹر سے زیادہ پیدل سفر کرتے ہیں جس کی وجہ سے دیہی علاقوں کے نوجوانوں کا اعلی تعلیم حاصل کرنا بھی محال ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کئی علاقوں میں لوگ آج بھی پینے کے پانی، وافر مقدار میں بجلی جیسی بنیادی سہولیات کو بھی ترس رہے ہیں جو حکومت کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ پریس بیان کے مطابق مختلف علاقوں کے نوجوانوں نے انصاف مو¿منٹ کی ریاسی شاخ قائم کرکے یہاں کی عوامی کی سماجی قیادت کرنے کی مانگ کی ہے جس کی وجہ سے یہاں کے عوامی مسائل کو متعلقہ حکام تک پہنچایا جا سکے۔ جاوید ریشی نے نوجوانوں کو یقین دلایا کہ جلد ہی وہ موﺅمنٹ کی ریاسی شاخ قائم کریں گے۔ اس دوران ریشی نے ریاض احمد رضوی، ساجد حسین، جہانگیر احمد، محمد سلیم، محمد صدیق، امتیاز احمد، اصغر علی، الطاف حسین اور کئی دیگران کے ساتھ ملاقاتیں کیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا