پنچائیت گول۔بی کے اکثر علاقے پانی کی بوند بوند کے لئے ترس رہے ہیں
ملک عبدالطیف
گول؍؍ سب ڈویژن گول جس کو اللہ تبارک و تعالیٰ نے قدرتی ذخائر سے مالا مال کر رکھا ہے۔ مگر محکمہ جل شکتی میں بیٹھے کچھ ملازمین جو من مرضی سے کام کرتے ہیں۔ قدرت کی طرف سے پانی گریوٹی میں ہونے کے باوجود لوگوں تک پانی نہیں پہچایا جاتا ہے۔ وجہ لاپروائی کہیے یا غنڈہ گردی۔ عوام جب بھی محکمہ کے کسی آفسر سے پانی کو لے کر اپنی پریشانی بتاتی ہے تو اسے کھبی گریوٹی کے ٹوٹنے کا بہانا تو کبھی حوض خالی ہونے کا بہانہ غرضیکہ عوام کی پریشانیوں کا حل نہیں نکالا جاتا ۔ان باتوں اظہار ’لازوال‘ سے بات کرتے ہوئے سرپنچ گول۔بی۔روشن دین لوہار و نائب سرپنچ عبدالطیف نے کیا۔انہوں نے محکمہ جل شکتی و لوکل انتظامیہ کو متنبہ کرتے ہوئے کہا اگر جلد از جلد ہماری پنچایت میں پانی کا یہ مسئلہ حل نہ کیا گیا تو ہمیں مجبوراً احتجاج کا راستہ اپنانا پڑے گا جس کی تمام تر ذمہ داریاں محکمہ جل شکتی و لوکل انتظامیہ پر عائد ہو نگی۔