رضاءالعلوم اسلامیہ ہائر اسکنڈری اسکول پونچھ میں اہم تقریب کا اہتمام

0
0

آٹھ سالہ معصوم کے قاتلوں کو کیفر کردار تک پہنچانے کی بچوں کی حکومت سے کی اپیل
سید نیاز شاہ
پونچھ //ضلع ہونچھ کے مشہور و معروف ادارہ رضاءالعلوم اسلامیہ ہائرا سکنڈری اسکول پونچھ میں ایک اہم تقریب کا اہتمام کیا گیا اس موقع پرکیرلا سے آئے ہوئے مہمان بھی موجود تھے وہیں اسکولی طلاب نے پروگرام پیش کیا اور کہا کہ کٹھوعہ میں آٹھ سالہ معصوم کا قتل انسانیت کا قتل ہے اگر اس وقت دیکھا جائے تو پورے عالم میں یہی شور ہے کہ بچیوں پر ہو رہے ظلم کو روکا جائے آخر اس ظلم کے خلاف آواز اٹھائے گا کون ان باتوں کا اظہار توقیر طائر اسکول لیڈر نے کیا۔ان کے ساتھ ساتھ سلمہ آغا اور ساتھیوں نے خوب صورت نظم پڑھ کرمعصوم کو خراج عقیدت پیش کیا ۔اسکول پرنسپل شبیر سی کے اور آئے ہوئے مہمانوں نے معصوم کے ساتھ ہوئے ظلم کی سخت الفاظ میں مذمت کی اور کہا کہ اس وقت پورے ملک میں ہی نہیں بلکہ بیرونِ ملک بھی اس تشدد کی مذمت کی جا رہی ہے اورہم اسلامیہ اسکول پونچھ سے اس ظلم و ستم کی کڑے الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ اس مسئلے کو سنجیدگی سے لیا جائے اور قصور واروں کو سزائے موت دی جائے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا