لازوال ڈیسک
جموں ؍؍جموں صوبے کے بنکروں اور کاریگروں کا وفد آج یہاں راج بھون میں لفٹینٹ گورنر منوج سنہا سے ملاقی ہوا ۔ وفد نے بالکرشن کول کی قیادت میں لفٹینٹ گورنر کو جموں صوبے کے بنکروں اور کاریگروں کی فلاح و بہبود کے معاملات سے متعلق لفٹینٹ گورنر کو آگاہ کیا ۔ جن میں 2010 میں منظور شدہ جموں اربن ہاٹ کا قیام عمل میں لانا ، ایگزبیوشن گراؤنڈ جموں کے انٹر پرنیور ڈیولپمنٹ انسٹی چیوٹ میں بنکروں اور کاریگروں کو جگہ الاٹ کرنا وغیرہ شامل ہے ۔ بنکروں اور کاریگروں کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کرتے ہوئے لفٹینٹ گورنر نے کہا کہ یو ٹی حکومت نے بنکروں ، کاریگروں اور جموں و کشمیر کے روائتی فنکاروں کی ترقی کیلئے متعدد قدم اٹھائے ہیں ۔ انہوں نے وفد کے ارکان کو یقین دلایا کہ اُن کے جائیز مسائل کو ترجیحی بنیاد پر حل کیا جائے گا ۔