الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا جماعت میں خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍ضلع گاندربل سے ضلع سطحی پنچایتی کانفرنس عہدیداران سمیت بلاک کنگن سے درجنوں پنچایتی ممبران نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ پارٹی صدر دفتر واقع لال چوک سرینگر میں جوائننگ کرنے والوں میں پنچایت کانفرنس گاندربل ضلع سیکریٹری اور سرپنچ حلقہ اکھل۔ اے سے شوکت احمد میر، سرپنچ حلقہ اکھل بی سے عامر ثنا وانی، نائب سرپنچ حلقہ اکھل۔ اے عبدالمجید بھٹ، پنچ وارڈ نمبر6حلقہ اکھل اے فاروق احمد لون، اسی پنچایت کے وارڈ نمبر پانچ سے پنچ منظور احمد گوجر، وارڈ نمبر ایک سے پنچ بلال احمد واڑ، مہراج الدین تیڑواہ پنچ وارڈ نمبر تین حلقہ ہیان ،وارڈ نمبر آٹھ سے عبدالحاد گنائی، پنچایت حلقہ چیروان۔ اے سے نائب سرپنچ محمد امین ماگرے، پنچایت کانفرنس بلاک پبلسٹی سیکریٹری بلاک گند محمد سلطان بھٹ، پنچایت کانفرنس تحصیل پبلسٹی سیکریٹری کنگن جاوید احمد شیر گوجری، پنچ حلقہ چیروان سے مختار احمد بابا قابل ذکر ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قیادت کی کارکردگی سے متاثرانہوں نے شمولیت کا فیصلہ کیا۔ اپنی پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری نے جماعت میں نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہاکہ اگر چہ لوگوں نے جمہوری عمل پر بھروسہ کر کے اِس میں دلی طور ہمیشہ شمولیت کی لیکن اِس کے باوجود بلاک کنگن کی عوام کو بدقسمتی سے متعلقہ حکومتوں نے نظر انداز کیا۔انہوں نے کہا’’ اپنی پارٹی کا رویہ بالکل مختلف ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ ہماری کارکردگی کی بنا پر جج کریں نہ کہ کسی اور وجہ سے ۔ اپنی پارٹی لوگوں کی بے لوث فلاح وبہبودی کی وعدہ بند ہے‘‘۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ بلاک کنگن سے نئے ساتھیوں کی شمولیت سے گاندربل میں پارٹی کو مزید مضبوطی ملے گی۔ اس موقع پر پارٹی صوبائی صدر کشمیر محمد اشرف میر، میڈیا ایڈوائزر فاروق اندرابی، پبلسٹی سیکریٹری ہارون رشید، حلقہ انتخاب کنگن سے ڈی ڈی سی اُمیدوار روحینہ امین اور زونل صدر سونہ وار حلقہ محمد شفیع میر بھی موجود تھے۔