بالی ووڈ کی مشہور و معروف اداکارہ سشمتا سین اور ان کے بوائے فرینڈ روہمن شال گزشتہ دو سال سے ایک۔دوسرے کو ڈیٹ کر رہے ہیں۔ دونوں کی تصویریں سوشل میڈیا پر چھائی رہتی ہیں۔ روہمن کا بانڈ سشمتا سے ہی نہیں بلکہ ان کی دونوں بیٹیوں رینی اور الیشا کے ساتھ بہت اچھا ہے۔ روہمن اور سشمتا اکثر فیملی ایوینٹس میں ساتھ نظر آجاتے ہیں۔ سوشل میڈیا پر ان کی تصویریں بھی وائرل ہوتی رہتی ہیں۔ اسی درمیان خبر آئی کہ سشمتا، روہمن، رینی اور الیشا ان دنوں دبئی میں چھٹیاں منا رہے ہیں اور جلد ہی اداکارہ کے بھائی یونی راجیو سین اور بھابھی چارو اسوپا بھی جوائن کرنے والے ہیں۔