10ستمبر کو سرینگر میں میگا جلسے کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کو جواب ملے گا :سرتاج مدنی
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍؍آرٹیکل 35Aپر اپوزیشن پارٹیوں کو سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے پی ڈی پی نائب صدر نے کہاکہ 10ستمبر کو سرینگر میں ریلی کے دوران اپوزیشن پارٹیوں کو جواب ملے گا کہ کون کتنے پانی میں ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آرٹیکل 35Aکو سیاسی ڈھال کے طورپر اپوزیشن پارٹیاں استعمال کر رہی ہے تاہم پارٹی 10ستمبر کے روز میگا جلسہ کے دوران بھر پور جواب دے گی ۔ جے کے این ایس کے مطابق ٹاون ہال قاضی گنڈ میں پارٹی ورکروں سے خطاب کرتے ہوئے پی ڈی پی کے نائب صدر سرتاج مدنی نے کہا کہ پارٹی کا موقف واضح اور صاف ہے کہ لوگوں کو ہر سطح پر سہولیت فراہم کی جائے گی ۔ انہوںنے کہاکہ مرحوم مفتی محمد سعید کے مشن کو آگے لے جا کر ریاست کے تینوںخطوں میں تعمیر وترقی کا جال بچھایا جائے گا۔ پی ڈی پی کے نائب صدر نے اپوزیشن پارٹیوں پر حساس معاملات پر سیاست کرنے کا الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ آرٹیکل 35Aکو اپوزیشن پارٹیاں اشوع بنا رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ ایجنڈا آف الائنس میں دونوں پارٹیوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ حساس معاملات کو تحفظ فراہم کیا جائے گا تاہم اس کے باوجود بھی اپوزیشن پارٹیاں سیاست کرنے سے باز نہیں آرہی ہے۔ نائب صدر نے کہاکہ 10ستمبر کو سرینگر میں پی ڈی پی کی جانب سے جلسہ منعقد ہوا جس دوران اپوزیشن پارٹیوں کو جواب ملے گا کہ کون کتنے پانی میں ہیں۔جلسے کے بعد حاشیہ پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پی ڈی پی نائب صدر سرتاج مدنی سے جب پوچھا گیا کہ اپوزیشن پارٹیاں آرٹیکل 35Aمعاملے پر سپیشل اسمبلی سیشن بلانے پر زور دے رہی ہے تو پی ڈی پی لیڈر نے اس کے جواب میں کہا کہ ہم اپوزیشن پارٹیوں کو جواب دیں گے ۔ سرکاری اداروں میں چور دروازے سے بھرتیاں عمل میں لانے کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں سرتاج مدنی نے کہاکہ یہ سراسر بے بنیاد ہیں۔ انہوںنے کہاکہ بھرتیاں ایجنسیوں کو ہی اختیارات حاصل ہیں کہ وہ خالی پڑی اسامیوں کو قواعد و ضوابط کے تحت پُر کریں۔ انہوںنے کہاکہ اپوزیشن پارٹیاں حکومت کو بدنام کرنے پر تلی ہوئی ہے ۔