جموں،// جموں و کشمیر کے ضلع راجوری کے کو ترانکہ علاقے میں منگل کی شب دیر گئے نامعلوم اسلحہ برداروں نے ایک سیاسی کارکن کو گولیوں سے زخمی کر دیا۔
مضروب کارکن کی شناخت 36 سالہ رنجیت سنگھ ولد پریم سنگھ ساکن دراج کوترانکہ کے بطور ہوئی ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ کوترانکہ کے دراج گاؤں میں گذشتہ شب قریب بارہ بجے نامعلوم اسلحہ برداروں نے رنجیت سنگھ نامی ایک سیاسی کارکن پر ان کی رہائش گاہ کے باہر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگئے۔