ہمیں ملک بھرکے کسانوں کاآشیروادحاصل ہے

0
0

دہلی کے آس پاس آج کل کسانوں کو گمراہ کرنے کی بڑی سازش:مودی
دنیا کے سب سے بڑے ’ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک‘ کا پی ایم مودی نے رکھا سنگ بنیاد
لازوال ڈیسک

دھورڈو/بھج (گجرات)؍؍وزیر اعظم نریندر مودی نے آج دعوی کیا ہے کہ ان کی حکومت کو ملک بھر کے کسانوں کا آشیرواد حاصل ہے مسٹر مودی نے آج یہاں ایک پروگرام کے دوران کہا کہ دہلی کے آس پاس کسانوں کو گمراہ کرنے کی بہت سازشیں ہو رہی ہیں۔ انہیں خوفزدہ کیا جارہا ہے کہ ان کی زمینوں پر قبضہ کرلیا جائے گا۔زراعتی اصلاحات کا مطالبہ برسوں سے کسان تنظیموں کی جانب سے کیا جا رہا تھا، تاکہ کسانوں کو اپنی پیداوار کو مطلوبہ مقام پر بیچنے کی آزادی حاصل ہو۔ جب اپوزیشن جماعتیں برسر اقتدار تھیں، ان کی حکومتیں یہ کام نہیں کرسکتی تھیں، لیکن جب موجودہ حکومت نے تاریخی زراعتی قوانین بنائے ہیں، تو وہ کسانوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔وزیر اعظم نے دعوی کیا کہ ان کی حکومت کسانوں کے ہر شبہ کو دور کرنے کے لئے 24 گھنٹے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘میں ایک بار پھر کسان بھائی بہنوں سے کہہ رہا ہوں کہ ان کی حکومت کی پہلی ترجیح پہلے دن سے یہی رہی ہے کہ کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کیا جائے، کاشتکاری پر ان کی لاگت کو کم کیا جائے اور ان کی مشکلات پر قابو پایا جائے۔مسٹر مودی نے کہا کہ ‘ہماری حکومت کو ملک بھر کے کسانوں نے آشیرواد دیا ہے اور یہ طاقت سیاست کرنے والوں اور کسانوں کے کاندھوں پر بندوق رکھ کر چلانے والوں کو شکست دے گی۔اس دوران وزیر اعظم نریندر مودی نے آج اپنی آبائی ریاست گجرات کے کچھ علاقے میں دنیا کے سب سے بڑے الٹرا میگا ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کا سنگ بنیاد رکھا وزیر اعظم نے کچھ کے یک روزہ دورے کے دوران دھورڈو کے ٹینٹ سٹی میں سمندرکے نمکین پانی کو پینے کے قابل اور دیگر قابل استعمال بنانے کے لیے چار پلانٹوں کا بھی سنگ بنیاد رکھا۔وزیر اعظم بھج ائیرپورٹ سے براہ راست دھورڈو پہنچے اور کچے کے مضافات میں بڑے رن میں شمسی اور بادی توانائی کے 30 ہزار میگاواٹ کے حامل دنیا کے سب سے بڑے ہائبرڈ قابل تجدید توانائی پارک کی ورچوئل طریقے سے بھومی پوجن کی۔ تقریباً 1.5 ڈیڑھ لاکھ کروڑ روپے کی لاگت سے یہ پلانٹ 70 ہزار ہیکٹر میں پھیلا ہو گا اور یہ رقبے میں بحرین اور سنگاپور جیسے ممالک جتنا بڑا ہوگا۔ اس سے ایک لاکھ افراد کو روزگار ملے گا۔انہوں نے سمندر کے نمکین پانی کو خالص میٹھے پانی میں تبدیل کرنے والے چار پلانٹوں کی بھی بھومی پوجن کی۔ یہ کچھ کے مانڈوی، گنڈیالی کے علاوہ سوراشٹر میں گاندھوی۔دوارکا، گھوگھا-بھاو نگر اور ستراپاڑہ- سومناتھ میں قائم ہوں گے۔ ان کی صلاحیت بالترتیب روزانہ 100 کروڑ لیٹر، 7 کروڑ لیٹر، 7 کروڑ لیٹر اور 3 ??کروڑ لیٹر ہوگی۔ مانڈوی پلانٹ دو سال میں مکمل ہوگا اور اس پر 800 کروڑ روپئے لاگت آئے گی۔پی ایم مودی نے امول برانڈ کے کچھ ڈسٹرکٹ کوآپریٹو دودھ پروڈیوسرس ایسوسی ایشن لمیٹڈ یعنی سرہد ڈیری کی جانب سے انجار اور بھاؤچ کے درمیان 129 کروڑ روپے کی لاگت سے دو لاکھ لیٹر صلاحیت والے دودھ کے چیلنگ پلانٹ کی بھومی پوجن بھی کی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا