22000 سے زائد رائے دہندگان کریں گے 17 امیدوراوں کی قسمت کا فیصلہ
محمد اشفاق
درابشالہ؍؍ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات مرحلہ وار طور پر اپنے اختتام کی طرف گامزن ہیں۔ اس سلسلے میں پوری یوٹی کے ساتھ ساتھ ضلع کشتواڑ کے دو حلقوں درابشالہ اے اور درابشالہ بی میں بھی آج ساتویں مرحلے کے تحت ووٹنگ کرائی جائے گی۔اس سلسلے میں منگل کے روز ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے 53 پولنگ پارٹیوں کو سیکورٹی کے خاطر خواہ ، انتظامات اور ضروری ساز و سامان کے ساتھ مختلف مقامات کے لیے روانہ کیا۔ واضح رہے کہ ساتویں مرحلے کے تحت ہونے والی پولنگ میں 22000 سے زائد رائے دہندگان درابشالہ اے سے 10 جبکہ درابشالہ بی سے 07 امیدواروں کی قسمتوں کو بیلٹ بکسوں میں بند کریں گے علاوہ ازیں دنوں حلقوں میں ایک سرپنچ اور 03 پنچوں کی قسمت کا فیصلہ کرنے کے لیے بھی ووٹنگ کرائی جائے گی۔پوجا دیوی آزاد امیدوار کو ڈی ڈی سی انتخابات میں حلقہ عسرسے کامیاب کرنے کی اپیل۔