گندو بھلیسہ پنچایت باتھری کی عوام بجلی سے محروم

0
0

درختوں پرتاریں،بجلی ٹرانسفارمرکی عدم دستیابی سے ناقابل استعمال
منظور سمسھال

گندو بھلیسہ؍؍ پنچایت با تھری وارڈ نمبر تین اور چار ٹھاٹھری و گندو سڑک سے 200مٹر دور ہے گورسی محلہ بازار عثمان آباد ملک ہندوستان کی آزادی کے 73سال بعد بھی بجلی سے محروم ہیں ۔محلہ کے لوگوں کا کہنا ہے ہمیں صرف سیاسی پارٹیوں نے ووٹ بینک کے طور پر استعمال کیا اور ہمارے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جا رہا ہے ۔ ہندوستان کو ڈیجیٹل انڈیا کے نام سے پکارا جاتا ہے لیکن محلہ عثمان آباد باتھری کے لوگ آج بھی انیسویں صدی کی طرح وقت گزار رہے ہیں جہاں تار ہیں وہاں درختوں کے ساتھ باندھ کر اپنے گھروں تک بجلی لے گئے ہیں ۔بجلی اتنی کم ہوتی ہے کہ ٹارچ جلا کر بجلی کا بلب دیکھنا پڑتا ہے ۔گورسی محلہ میں ابھی پول اور دو ٹرانسفارمر ،کی ضرورت ہے ۔اس لیے عوام کی موزبانہ اپیل ہے لیفٹیننٹ گورنر اور ضلع انتظامیہ سے درخواست ہے تار اور ٹرانسفارمر لگا کر عوام کو بجلی فراہم کی جائے نہیں تو عوام سڑکوں پر اترنے کے لیے مجبور ہو جائے گی۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا