نٹی پورہ سرینگر میں مشتبہ جنگجوئوں کی صبح سویرے دستک

0
0

پی ڈی پی لیڈر کا ذاتی محافظ حملے میں ہلاک،علاقے کا محاصرہ ،گھر گھر تلاشی ،’مجھ پر یہ دوسرا حملہ ‘: پرویز احمد
کے این ایس

سرینگر؍؍شہر سرینگر کے سیول لائنز علاقہ نٹی پورہ میں سوموار کی صبح اُس وقت خوف وہراس کی لہر دوڑ گئی جب مشتبہ جنگجوئوں نے پی ڈی پی لیڈر حاجی پرویز احمد کی حفاظت پر مامور پولیس اہلکار کو گولی مار کر ابدی نیند سلا دیا ۔واقعہ کے فوراً بعد فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،تاہم اس دوران کسی کی گرفتاری عمل میں نہیں لائیگی ۔اس دوران شہر میں گزشتہ ایک ہفتے کے دوران کئی جنگجویانہ حملوں کے بعد سیکیورٹی کو مزید چوکس کردیا گیا جبکہ شہر میں امن وقانون کی صورت ِ حال پر برقرار رکھنے کیلئے دوبارہ سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ بھی لیا جارہا ہے ۔کشمیر نیوزسروس کے مطابق پولیس ذرائع نے نٹی پورہ فائرنگ واقعے کے حوالے سے بتایا کہ نٹی پورہ سری نگر میں سوموار کی صبح پی ڈی پی لیڈر، پرویز احمد کے ذاتی محافظ پر مشتبہ جنگجوؤں نے گولی مار دی جس کے نتیجے میں وہ زخمی ہوگیا۔انہوں نے بتایا کہ زخمی پولیس اہلکار کو پہلے برزلہ اسپتال اور بعد میں صدر اسپتال سرینگر منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ بیٹھا۔ متوفی پولیس اہلکار کی شناخت منظور احمد بلٹ نمبر328/11(سلیکشن گریڈ کانسٹیبل)کے بطور ہوئی ۔ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ اُس وقت پیش آیا جب مذکورہ اہلکار دودھ لانے کے لئے بازار سے واپس لوٹ رہا ہے ،جس دوران حملہ آئوروں نے اُسے پی ڈی پی لیڈر کی رہائش گاہ کے مرکزی دروازے (گیٹ) کے قریب گولی مار کر ا بدی نیند سلا دیا ۔ ادھر پی ڈی پی لیڈر، پرویز احمد نے حملے کے بعد اپنی رہائش گاہ کے باہر نامہ نگاروں کو بتایا کہ در اصل یہ ان ہی پر حملہ تھا۔انہوں نے کہا’یہ لوگ مجھ پر حملہ کرنا چاہتے تھے،یہ مجھ پر دوسرا حملہ تھا،سال2009میں بھی مجھ پر حملہ کیا گیاتھا،انہوں نے جوباہر میرا پی ایس او تھا، اس کو گولیاں ماریں اور پھر میرے دوسرے پی ایس او، جو اندر تھا، نے باہر آکر گولیاں چلائیں جس کے بعد یہ بندے بھاگ گئے‘۔ان کہنا تھا کہ ہم نے دو بندوں کو بھاگتے ہوئے دیکھا۔ادھر فورسز نے حملہ آوروں کی تلاش کے لئے علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کردیا ہے۔فورسز اہلکاروں نے وسیع علاقے کا محاصرہ کر کے گھر گھر تلاشی کارروائی عمل میں لائی ،تاہم اس دوران کسی بھی گرفتاری عمل میں نہیں لائی گئی اور نہ حملہ آئوروں اور سیکیورٹی فورسز اہلکاروں کے درمیان کوئی آمنا سامنا ہوا ۔علاقے میں تلاشی کارروائی کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا ۔ادھر گزشتہ ایک ہفتے کے دوران شہر میں پیش آئے کئی جنگجویانہ حملوں اور کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی کو مزید چوکس کردیا گیا جبکہ اعلیٰ سیکیورٹی میٹنگ میں سیکیورٹی صورتِ حال کا بھی جائزہ لیا جارہا ہے ۔ادھر متوفی پولیس اہلکاروں کوڈسٹرکٹ پولیس لائنز سرینگر میں خراج عقیدت پیش کیا گیا ۔تعزیتی وگلباری تقریب میں پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی ۔ متوفی پولیس اہلکار کو بعد ازاں پولیس اعزاز میں آخری الوداع کیا گیا ۔ پولیس اہلکار کے آخری رسومات میں عام لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔پولیس بیان :پولیس ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ’آج تقریبا 10بجکر50منٹ کے قریب سرینگر پولیس کو ضلع سرینگر کے علاقے نٹی پورہ میں جنگجویانہ سرگرمی سے متعلق کے ایک واقعے کی اطلاع ملی جہاں جنگجوئوں نے پی ڈی پی رہنما کے پی ایس او پر فائرنگ کردی۔ سینئر پولیس افسران جائے وقوعہ پر پہنچ گئے‘۔انہوں نے کہا ’ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ جنگجوئوں نے آستان آلہ محلہ نٹی پورہ میں پی ڈی پی رہنما حاجی پرویز احمد کے پی ایس او پر فائرنگ کی جس سے وہ زخمی ہوا ہے ۔ اس کو علاج و معالجہ کے لئے قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے جہاں وہ دم توڑ گیا۔ اس کی شناخت سیلکشن گریڈ منظور احمد کے طور پر ہوئی ہے جو کہ11 بٹالین سیکورٹی سے تھا‘ ۔پولیس نے اس سلسلے میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں تفتیش جاری ہے۔ علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے اور علاقے میں تلاشی کاروائی کی گئی۔جاں بحق پولیس اہلکار کی گلباری تقریب سرینگر کے ڈی پی ایل میں منعقد کی۔ جس میں ڈی جی پی ، دلباغ سنگھ ،آئی جی پی کشمیر وجئے کمار(آئی پی ایس )، ڈی آئی جی سی کے آر امت کمار(آئی پی ایس) ، ایس ایس پی سرینگر ، ایس ایس پی سیکورٹی کے علاوہ دیگر افسران اور ان کے کنبہ کے افراد نے بھی پھولوں کی چادر چڑھائی اور ڈیوٹی کے سلسلے میں اپنی عظیم قربانی کے لئے مہلوک اہلکارکو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا