سرحدی کشیدگی سے لوگوں میں خوف کی لہر،سخت پریشانیوںکاسامنا
اعجازالحق بخاری ؍ شہزاد بٹ
پونچھ ؍؍ پونچھ کے دیگوار میں پاکستان کی جانب سے چار بجے کے قریب جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کی گئی جسکا ہندوستانی آرمی کی جانب سے بھرپور جواب دیا گیا ۔ دفاعی زرائع نے اس بات کی تصدیق کی کہ پاک آرمی کی جانب سے سیز فائر کی خلاف ورزی کی گئی ہے جس سے کسی قسم کے جانی مالی نُقصان کی کوئی خبرموصول نہیں ہوئی ۔ عام لوگوں نے نمائندہ کو بتایا ہردن کی سیز فائر ہم لوگوں کا مقدر بن چکی ہے ۔ جسکی وجہ سے ہم ذہنی طور پر پریشان ہیں ۔ دونوں ممالک کی ذاتی دشمنی میں ہم عا م عوام پس رہے ہیں ۔ ایک مقامی باشندے نے بتایا کہ ہم کہاں جائیں توپوں کے سائے میں کب تک زندگی جئے گے ۔ ایک کم سن نے بتایا کہ ہمارے کانوں میں ہمیشہ پاکستان کے گولوںکی آواز رہتی ہے ۔ ہماری پڑھائی کا سخت نقصان ہورہا ہے ۔ واضح رہے پاکستان کی جانب سے آج چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ سرحد ہر تعینات ہندوستانی نوجوانوں کی جانب بھی جوابی کاروائی کی گئی ۔