نگاہ ولی میں وہ تاثیر دیکھی بدلتی ہزراوں کی تقدیر دیکھی

0
0

سید احمد شاہ پستونی رحمت اللہ علیہ کا دوروزہ عرس اختتام پذیر
ریاض ملک

منڈی؍؍ ضلع پونچھ تحصیل منڈی سے 13کلو میٹر دور سرزمیں چکھڑی پر پیر احمد شاہ پستونی رحمت اللہ علیہ کا دوروزہ عرس بڑے تزک واہتشام کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ پہلے روز قران خوانی خطمات و معظمات کے اور رات بھر محفل کا بھی اہتمام کیا گیا۔جب کہ دوسرے روز علماء کرام کے بیانات کا پروگرام منعقد ہوا۔ جس میں علماء کرام نے قران وسنت کی روشنی میں سیرت رسول شان اولیاء اور عرس کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔اس موقع پر مقرر خصوصی حضرت مولانا عبدلحمید نعیمی نے قران وحدیث اور علماء امت کے حوالے سے عوام الناس کو اپنے شیریں بیان سے مستفید کیا۔ سخت سردی کیچڑ اور سڑک نہ ہونے اور اعلانات کے نہ ہونے کے باوجود میں مختلف علاقوں سے عرس میں زائرین مردو خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ پروگرام کے بعد تمام امت مسلمہ کے حق میں دعا کی گئی۔جس کے بعد تبرکات بھی تقسیم کئے گئے۔ اس موقع پر زیارت کمیٹی کے صدر پیر مظفر حسین شاہ جنرل سیکرٹری ،ماسٹر محمد شبیر بانڈے ،خزانچی محمد مقصود شاہ نائب صدر، سید محمد یاسین شاہ، سید امین شاہ ،وممبران کمیٹی شبیر احمد بیگ، سید شاہ ،مختار حسین، سید منیر حسین ، سبکدوش سپاہی محمد حسین ودیگران نے پیر پستونی رحمت اللہ علیہ کے حوالے سے جانکاری دیتے ہوئے علماء کرام اور عوام کی اس موسم اور سڑک کی عدم دستیابی ہوتے ہوے بھی بڑی تعداد میں حاضری پر شکریہ اداکیاہے۔ انہوں نے انتظامیہ کا بھی بجلی پانی کی دستیابی اور محکمہ پولیس کی خدمات پر ان کا شکریہ اداکیاہے۔ انہوں نے اس چکھڑی کو آنے والی سڑک کی جلد تعمیر نو پر زور دیا۔اور انتظامیہ سے گزارش کی کہ اس علاقہ کو سیاحت کے نقشہ پر لایاجائے

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا