ریاض ملک
منڈی؍؍منڈی لورن کی معروف شخصیت چوکیدار ولی محمد کی علالت کے بعد وفات پر لورن کے دیگر لوگوں کے ساتھ ساتھ نمبردار جمیل احمد ملک سرپنچ پہنچائیت حلقہ لورن کامران بشیر نے مرحوم کی وفات پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ مرحوم نے ساری زندگی عوام کی بے لوث خدمت میں گزاری ہے۔ انہوں نے مرحوم کی عوام کے تئیں بے لوث خدمت اور حق گوئی پر خراج تحسین پیش کیاہے اور کہاکہ ان کی وفات سے جو وقفہ پیدا ہواہے۔ وہ پر کرنا مشکل ہے کیوں کہ انہیں اپنی فکر سے بڑھ کر اپنی عوام کی فخر تھی۔ کبھی بھی کسی بھی وقت وہ عوام کے کسی بھی کام کے لئے تیار رہتے تھے۔ انہوں نے مرحوم کے لئے مغفرت کی دعا کرتے ہوئے جملہ پسماندگان کے ساتھ اظہار تعزیت کیاہے۔ اس حوالے سے سرپنچ کامران بشیر نے کہاکہ مرحوم کی موت سے سخت دکھ ہواہے۔ کیوں کہ مرحوم نے زندگی بھر عوام کی خدمت کی۔ان سے قبل چوکیدار نور محمد تھے اور ان کے بعد یہ چوکیدار بنے تھے جب سے چوکیداری کے عہدے پر فائیز تھے۔تب سے لیکر آخری سانس لینے تک وہ اپنے عہدے پر ہی فائیز رہے۔ اور قریب 85سال کی عمر میں وفات پائی ہے۔ اللہ پاک مرحوم کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل کی توفیق عطا فرمائے۔