سلونیاں میں بجلی کا نظام بہتر،خبر کا حقیقت سے کو واسطہ نہیں

0
0

بارش اور برف باری کے دوران بھی ہمارا عملہ کام پر رہتاہے: محکمہ کی وضاحت
ریاض ملک

منڈی؍؍ گزشتہ روز شائع خبر کروادی کے سلونیہ میں بجلی سنگل فیس ہے اور بجلی کا نظام بدحال ہے‘کی محکمہ نے تردیدکرتے ہوئے اِسے حقیقت سے بعید قرار دیاہے۔ان کے مطابق دن رات کام کرنے کے باوجود ان کے خلاف غلط افواہوں سے عزت کا تار تار کیا جاتاہے۔ جسکے بعد محکمہ بجلی کے جونیر انجینئربشارت حسین نے نمائیندہ سے بات کرتے ہوئے کہاکہ سلونیہ میں بجلی کا نظام بالکل ٹھیک ہے۔ تمام بجلی ٹرانسفارمر کے تحت محکمہ جات میں بجلی معمول کے مطابق چل رہی ہے اور بارش اور برف کے باوجود بھی لائین میں اور دیگر عملہ موقع پر پہنچ کر ہمیشہ بجلی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ البتہ ہائی سکول سلونیہ کے ساتھ لگا دین دیال اسکیم کے تحت لگایاگیابجلی ٹرانسفارمر فالٹ کی وجہ سے پھٹ گیاتھا۔ جس کی وجہ اس ٹرانسفارمر کے تحت آنے والے محلہ کو کچھ دیر بجلی مہیا نہیں ہوسکی۔ باقی پورے سلونیہ دونوں پنچائیتوں میں بجلی معمول کے مطابق چل رہی ہے۔ ان کے مطابق میں میں یہ رانسفارمر خود ساتھ رہ کر ٹھیک کروایاہے۔ انہوں نے کہا ایسی خبر لگنے سے محکمہ کے جذبات کو ٹھیس پہونچتی ہے۔اور اس شائع شدہ خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا