جموں وکشمیر کے پیچیدہ مسائل کا حل صرف ہل ہی کرسکتی ہے :چوہدری ولی داد
احسان انقلابی
مینڈھر// ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلہ میں مینڈھر سی سے گپکار الائنس کے امیدوار ذیشان رانا کے حق میں ایک بڑے اجلاس کا اہتمام اجلاس نیشنل کانفرنس کے سینئر وائس پریذیڈنٹ چوہدری ولی داد کے گھر پر ڈی ڈی سی الیکشن کے حوالے سے اہم اجلاس کا انعقاد کیا گیامینڈھر کے سابق ایم ایل اے جاوید احمد رانا اور DDC امیدوار مینڈھرسی حلقہ انتخاب سے ذیشان احمد رانا نے شرکت کی جس میںاہلیان علاقہ نے بڑے پیمانے پر نیشنل کانفرنس کو سپورٹ کرنے کا یقین دلایا اس میٹنگ میں تین پنچایتوں (کنیٹی ،جگال،بھاٹی دار ) کے لوگوں نے شمولیت کی جس میں سرپنچ جگال سکندر جٹ اور سرپنچ بھاٹی دھار مولوی فیروز الدین جٹ نے اپنے پنچایت ممبران اور بہت سارے لوگوں کی معیت میں نیشنل کانفرنس اور ذیشان رانا کی حمایت کا اعلان کیااس موقع تمام مقررین اور زعماء اور بالخصوص چوہدری ولی داد نے سب لوگوں سے اپیل کی کہ بی جے پی کے ناپاک عزائم کو روکنے کے لئے PAGD کی سپورٹ کریں اور اسکو کامیاب بنائیں تاکہ جموں کشمیر کے حق کی لڑائی لڑی جاسکے چوہدری و لی دادنے کہا کہ نیشنل کانفرنس جموں و کشمیر کے تمام مسائل کا واحد حل ہے انہوں نے لوگوں سے بھی اپیل کی کہ وہ اپنے حق کی لڑائی لڑنے کے لئے صرف پی اے جی ڈی کے امیدواروں کو ووٹ دیں اور ان کا انتخاب کریں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں زیادہ سے زیادہ پی اے جی ڈی امیدواروں کی حوصلہ افزائی کرنی ہے ، حکمران جماعت بی جے پی کی رکاوٹوں کے باوجود جموں وکشمیر کے لوگوں کی حمایت حاصل کررہی ہے۔اجلاس سے خطاب کرنے والوں میں نیشنل کانفرنس کے سنیئر لیڈر و صوبائی صدر میاں شیراز اظہری ،مینڈھر سی کے امیدوار ذیشان رانا سابقہ ایم ایل اے جاوید احمد رانا صاحب کے علاوہ دیگر مقررین نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔