چیئرمین ڈی ایل ایس اے کی قیادت میں سات بنچوں نے خدمات انجام دیں
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ضلع کورٹ کمپلکس جموں میں چیئرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی جموں سنجیو گپتا کی قیادت اور سیکریٹری ضلع لیگل سروسز اتھارٹی جموں نوشاد احمد خان کی قیادت میں قومی لوک عدالت کا انعقاد کیا گیا ۔وہیں اس موقع پر سات بنچ قائم کئے گئے تھے جہاں پہلا بنچ چیئرمین ضلع لیگل سروسز اتھارٹی جموں سنجیو گپتا کی قیادت میں کام کر رہا تھا جبکہ دوسرا بنچ نگہت سلطانہ ایڈیشنل ضلع جج کی قیادت میں تھا ،وہیں تیسرے بنچ نے وائی پی بورنی اسپیشل جج اینٹی کرپشن جموں کی قیادت میں اپنی خدمات انجام دیں اور چوتھا بنچ سرجیت سنگھ بالی سب جج اسپیشل موبائیل مجسٹریٹ کی قیادت میں موجود رہا ۔اس دوران پانچویں بنچ کی قیادت پرویز اقبال ریلوے مجسٹریٹ جموں نے کی جبکہ چھٹے بنچ کی قیادت سدیش شرما سب جج الکٹریسٹی مجسٹریٹ جموں نے کی اور ساتویں بنچ کی قیادت سندیپ گنڈوترہ سپیشل موبائیل مجسٹریٹ پسنجر ٹیکس جموں کر رہے تھے ۔وہیں اس موقع پر کل 360معاملات لئے گئے جن میں سے 234کو نمٹایا گیا ۔واضح رہے تحصیل ہیڈکوارٹر اکھنور،بشناء اور آر ایس پورہ میں بھی لوک عدالت بنچ قائم کئے گئے تھے ۔