جموں و کشمیر کا عام آدمی بھاجپا اور مودی حکومت سے پیار کرتا ہے:رویندر رینا

0
0

ادھمپور میں ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر ریلیوں سے کیا تبادلہ خیال
لازوال ڈیسک

جموں؍؍ڈی ڈی سی انتخابات کے سلسلے میں ادھمپور ضلع کے کئی علاقہ جات میں انتخابی ریلیوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے جموں وکشمیر بھاجپا کے صدر رویندر رینا نے اپنے خیالات کا اظہا رکرتے ہوئے کہاکہ جموں وکشمیر کا عام آدمی مودی حکومت اور بھاجپا سے پیار کرتا ہے ۔انہوںنے کہاکہ ہر طبقہ کے لوگ مودی حکومت کے کام سے متاثر ہیں اور بالخصوص جموں وکشمیر کے لوگوں کے خواب بھی سچ ثابت ہو رہے ہیں۔انہوںنے مزید کہا کہ گپکار گینگ نے جموں وکشمیر اور یہاں کی عوام کو ہراساں کیا اور اب جموں وکشمیر کے لوگ ڈی ڈی سی انتخابات میں ایک سبق سکھائیں گے ۔رینا نے کہاکہ ڈی ڈی سی انتخابات میں لوگوں کی شرکت سے گپکار گینگ کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے ۔انہوںنے کہاکہ سب کا ساتھ ،سب کا وکاس اور سب کا وشواس پارٹی کا نعرہ ہی نہیں بالکہ زمینی سطح پر ہر پالیسی کا نفاذ اس کی گواہی دے رہا ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا