پولنگ سے قبل بالاکوٹ میں ایل اوسی پہ کشیدگی

0
0

شدیدگولہ باری،کئی پولنگ بوتھوں کے اندر انتخاباتی عملہ موجود،خوف کی لہر
احسان انقلابی

مینڈھر//سب ضلع مینڈھر کی سرحدی تحصیل جہاں آج ضلع ترقیاتی کونسل کے سلسلہ میں پولنگ ہونے جارہی ہے جہاں پر پاکستانی افواج نے چند گھنٹے قبل ایک بار پھر فائر بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بالاکوٹ سیکٹر میں زوردار فائرنگ شروع کی ہے جبکہ کئی پولنگ بوتھوں کے اندر انتخاباتی عملہ موجودہے ۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی افواج نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شام چھ بجے سے بڑے اور درمیانی درجہ کے ہتھیاروں سے زوردار فائرنگ کرنا شروع کردی ہے جبکہ ایک درجن سے زائد پولنگ بوتھوں پر عملہ بھی فائرنگ کے بیچ پھنساہواہے ۔فائرنگ اتنی زوردار ہے کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دے رہی ہے جبکہ فائرنگ سے علاقہ کے لوگ بھی ڈرے ہوئے ہیں ۔انکا کہنا ہے کہ ایک طرف ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات ہونے جارہے ہیں اور دوسری طرف پاکستانی افواج زوردار فائرنگ کررہی ہے جسکی وجہ سے لوگ اپنے اندر ڈر محسوس کررہے ہیں البتہ آخری خبریں ملنے تک فائرنگ کا سلسلہ دونوں اطراف سے جاری تھا اور کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا