امر یکہ میں کورونا ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی

0
0

برطانیہ، کینیڈا و سعودی عرب کے بعد امر یکہ ایسا تیسرا ملک بن گیا
لازوال ڈیسک

واشنگٹن؍؍برطانیہ، کینیڈا و سعودی عرب کے بعد امر یکہ نے بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی کورونا ویکسین کے استعمال کی اجازت دے دی۔امریکی میڈیسن کمپنی فائزر و جرمن کمپنی بائیو این ٹیک نے گزشتہ ماہ نومبر کے وسط میں اپنی تیار کردہ ویکسین کی آزمائش ختم کرکے اس کے نتائج جاری کیے تھے، جن میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ ویکسین95 فیصد تک کورونا سے محفوظ رکھتی ہے۔نتائج جاری کرنے کے بعد 2 دسمبر کو برطانیہ وہ پہلا ملک بنا تھا جس نے ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی اور بعد ازاں 8 دسمبر کو وہاں عام لوگوں کو ویکسین کا پہلا ڈوز لگایا گیا تھا۔برطانیہ کے بعد 9 دسمبر کو کینیڈا نے بھی مذکورہ ویکسین کے استعمال کی اجازت دی تھی اور وہاں بھی جلد ویکسین کا پہلا ڈوز استعمال کیا جائے گا۔کینیڈا کے بعد10 دسمبر کو اسلامی ملک سعودی عرب نے بھی ویکسین کے استعمال کی منظوری دی تھی اور اعلان کیا تھا کہ آئندہ کچھ ہی دنوں میں ویکسین کا استعمال شروع کیا جائے گا۔اور اب امریکا نے بھی فائزر و بائیو این ٹیک کی ویکسین کے استعمال کی منظوری دے دی۔امریکہ کی فوڈ اینڈ ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی (ایف ڈے اے) نے 11 دسمبر کی شب تک مذکورہ ویکسین کے استعمال کی اجازت دی۔ایف ڈی اے کی منظوری کے بعد جلد ہی امریکہ میں بھی مذکورہ ویکسین کو ہنگامی بنیادوں پر بھی استعمال کیا جا سکے گا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا