ڈنہ شاستار میں یونیورسٹی کیمپس کے لئے 1255کنال اراضی منتقل

0
0

پی ڈی پی اکائی مینڈھر نے فیصلے کا کیا خیر مقدم
ناظم علی خان
مینڈھرریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کی طرف سے گذشتہ روز کابینہ میٹنگ کے اندر لئے گئے فیصلوں کا پی ڈی پی اکائی مینڈھر نے خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہم ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کے شکرگزار ہیں جنھوں نے مینڈھر اور سرنکوٹ کی سرحد پر ڈنہ شاستار میں ایک یونیورسٹی کیمپس کے لئے 1255کنال جگہ منتقل کی ہے ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ بھی محبوبہ مفتی نے جو فیصلے لئے جن میںکمسن بچیوں کے ساتھ جنسی زیادتیوں کے قصورواروں کے لئے سزائے موت دینے کا ایک آرڈیننس کو منظوری دی جبکہ ساتواں پے کمیشن کی سفارشات کو بھی منظور ی دی ان کا کہنا تھا کہ اس سے قبل ملازمین پے کمیشن کے لئے احتجاج بھی کیا کرتے تھے لیکن ریاستی مخلوط سرکار نے اپنا کیا گیا وعدہ پورا کیا اور بغیر احتجاج کے پے کمیشن کا اعلان کیا ان کا کہنا تھا کہ ریاستی حکومت نے اس کے علاوہ کئی اور اچھے فیصلے کئے جن کا ہم خیر مقدم کرتے ہیں اس موقعہ پر پی ڈی پی زونل صدر حاجی محمد اعظم ساگر ،شوکت علی،محمد اعظم فانی،نثار چوہدری،ماسٹر غلام احمد خان،حاجی محمد صادق خان،سابقہ سرپنچ نذیر چوہدری،حبیب اللہ خان،کے علاوہ کئی پی ڈی پی کارکنان نے کہا کہ ہم بہت بہت شکرگزار ہیں ریاستی وزیر اعلی محبوبہ مفتی کا جنھوں نے سرنکوٹ اور مینڈھر کی سرحد پر ڈنہ شاستار میں ایک زمین یونیورسٹی کیمپس کے لئے دی کیونکہ اس یونیورسٹی کیمپس سے ضلع پونچھ کے علاوہ پورے خطہ پیر پنجال کو فائندہ ملے گا کیونکہ ڈنہ شاستار پر ہر جگہ سے سڑکیں جاتی ہیں جہاں پر طالب علم آسانی سے پہنچ سکتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ ڈنہ شاستار سیر و تفریح کے لئے ایک موضوع جگہ ہے جہاں پر کئی سوسال پرانی ایک پتھر کی بنی ہوئی مسجد اور ایک زیارت بھی موجود ہے گرمیوں کے موسم میں ہزاروں لوگ وہاں سیر و تفریح کے لئے جاتے ہیں جبکہ بے شمار اسکول وہاں پر بچوں کو پکنک کے لئے لے جاتے ہیں ان کا کہنا تھا کہ یونیورسٹی بننے کے ساتھ ساتھ محکمہ سیاحت بھی اس جگہ پر دھیان دے تاکہ کشمیر کی طرح لوگ وہاں بھی سیر و تفریح کرنے لئے جائیں۔انھوں نے کہا کہ ریاستی وزیر اعلی نے اس وقت تک جو کام کئے ہیں وہ بے مثال ہیں اور وہ ریاست کے لئے بہت کچھ سوچ رہی ہیں ہم ان کا طے دل سے شکر گزار ہیں ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا