کھوڑ بلاک میں اپنی پارٹی کی انتخابی مہم

0
0

لازوال ڈیسک

جموں؍؍بلاک کھوڑ سے ڈی ڈی سی چناؤ کے لئے اپنی پارٹی اُمیدوار مدن لال کے حق میں جاری انتخابی مہم میں سنیچر وار کے روز پارٹی جنرل سیکریٹری اور سابقہ ایم ایل سی وجے بقایہ نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ترقی اور خوشحالی کے لئے اپنی پارٹی اُمیدوار کو ووٹ دیں۔ انہوں نے ایک میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ لوگوں کے پاس ڈی ڈی سی چناؤ میں ایک موقع ہے کہ وہ اپنے ترقیاتی مسائل کے حل کے لئے بہتر نمائندے کا انتخاب کریں کیونکہ ڈی ڈی سی زمینی سطح پر ایک موثر اور طاقتور جمہوری ادارہ بنے گا۔ انہوں نے کہاکہ اپنی پارٹی نے مدن لال کو منڈیٹ سیا ہے جوکہ مشہور کارکن ہیں اور لوگوں کوبھی اُن کے حق میں ووٹ دینا چاہئے تاکہ وہ روزمرہ مسائل کو موثر طریقہ سے اُجاگر کرسکیں۔ بقایہ نے کہاکہ علاقہ کی پسماندگی کو صرف اپنی پارٹی ہی دور کرسکتی ہے۔ اس دوران شری سوہن سنگھ سونی ، وجے کمار اور روی کانت بھی اُن کے ہمراہ تھے۔ اس میٹنگ کا اہتمام مدن لال نے کیاتھا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا