ایڈوانس کیش جمع کروانا ڈیلروں کیساتھ ناانصافی

0
0

ڈائریکٹر فوڈ جموں سے ڈیلر ایسوسی ایشن گول کی اپیل
نمائندہ لازوال

گول؍؍ڈیلر ایسوسی ایشن گول نے ڈائریکٹر فوڈ جموں سے اپیل کی ہے کہ ایڈوانس کیش جمع کروانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے،کیونکہ وبائی بیماری کوڈ 19کے حالات کے پیش نظر اور معاشی بحران کی وجہ سے ڈیلران اِس حالت میں نہیں کہ وہ ایڈوانس کیش جمع کرا سکیں۔اگر چہ گول کے ڈیلر ان ہر محاذ پر محکمہ کے شانہ بشانہ کام کرتے آئے ہیں اور ہر مشکل دور میں صارفین تک راشن کی سپلائی کو ممکن بنانے کیلئے کوئی کسر باقی نہیں رکھی لیکن اِس کے باوجود بھی ڈیلران کو ایڈوانس کیش جمع کروانے کا فیصلہ ڈیلر طبقہ کیلئے اک بہت بڑی نا انصافی ہے۔ڈیلر ایسوسی ایشن گول نے ڈائریکٹر فوڈ جموں سے پر زور اپیل کی ہے کہ وہ ایڈ وانس کیش جمع کرانے کے فیصلے پر نظرثانی کریں اور موجودہ حالات کو مدِ نظر رکھتے ہوئیکوئی انصاف پسند اقدام کیا جائیتاکہ ڈیلران روزمرہ کی زندگی آرام سے گزار سکیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا