ضلع پونچھ کے گائوں کلائی میں پینے کے پانی کی قلت سے عوام پریشان

0
0

علاقہ میں لفٹ اسکیم کو فوری طور پر بحال کیا جائے:فرید اعوان راز
لازوال ڈیسک

پونچھ؍؍ضلع پونچھ کے گائوں کلائی میں پینے کے پانی کی قلت کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔کلائی میں لفٹ اسکیم کی پائپ پر زنگ لگ گیا ہے۔چار ماہ سے زیادہ عرصہ ہوگیا پائپ لگی ہوئی ہیں لیکن پانی کا نام و نشاں نظر نہیں آتا۔محلہ نکہ اعوانا میں سپلائی کا پانی بھی نہیں پہنچتا۔ پانی نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنہ کرنا پڑ رہا ہے۔اس حوالے سے سماجی کارکن فرید اعوان راز نے محکمہ صحت عامہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عوام کو پانی کی عدم دستیابی کی وجہ سے شدید مشکلات کا سامنا ہے اور محکمہ غفلت کی نیند سو رہا ہے۔کوئی بھی متبادل حل نکالنے کے لیے کوئی بھی تیار نہیں۔وارڈ نمبر گیارہ اور وارڈ نمبر پانچ کے لوگ پانی کی بوندھوں کے لیے لوگ ترس رہے ہیں۔چار ماہ سے زیادہ کا عرصیہ بیت گیا کسی نے کلائی کی طرف مڑ کر نہیں دیکھااور لفٹ سقیم کیپانی کی سپلائی نہیں ہو سکی۔ لوگوں کو دور دور سے پانی لانا پڑتاہے۔آخر کیوں محکمہ کی لاپروائی ہو رہی ہے۔ سرکار کے تو بہت بڑے دعوے ہیں۔جل شکتی ابھیان کا چرچا ہوتا۔لیکن کب عوام کے مسائل حل ہوں۔انہوں نے اعلی حکام سے اپیل کی کہ عوام کے مسائل کو جلد حل کیا جائے تاکہ عوام کو پینے کے لئے پانی میسر ہوسکے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا