ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر بڈگام میں بھاجپا کی انتخابی ریلی

0
0

ڈی ڈی سی اور پنچائتی انتخابات کشمیر کے لوگوں کو با اختیار بنائیں گے :انوراگ سنگھ
لازوال ڈیسک
بڈگام؍؍بھاجپا لیڈر اور مرکزی وزیر انوراگ سنگھ نے ڈ ی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر یہاں بڈگام میں ایک اتخابی ریلی کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ڈی ڈی سی اور پنچائتی انتخابات کشمیر کے لوگوں کو با اختیار بنائیں گے اور وہ لوگ جو یہاں کی عوام کو دفعہ 370اور 35اے کے نام پر بہکاتے ہیں وہ بے وقوفوں کی جنت میں رہ رہے ہیں ۔انہوںنے مزید کہاکہ اس سے قبل جموں و کشمیر حکومت بجٹ پاس کرتی تھی اور اب ڈی ڈی سی امیدوار اسے اختتامی شکل دیں گے جس سے ان کے علاقہ جات میں ترقی ہوگی ۔انہوںنے کہاکہ جو لوگ ستر برسوں سے دبے ہوئے تھے انہیں با اختیار کیا جا رہا ہے ۔سنگھ نے کہاکہ اب ہر جانب ترقی ہوگی کیونکہ لوگوں نے دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ وہ جمہوریت پر یقین رکھتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جموں وکشمیر کی عوام امن اور ترقی چاہتی ہے اور کسی قسم کے بھی نا خوشگوار حالات کے خلاف ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا