امبیڈکر بھون ریشم گڑھ کالونی میں جے ایم سی کی جانب سے پینٹنگ مقابلے کا انعقاد

0
0

شرکاء کو اسناد تقسیم کی گئیں اور پہلے تین فاتحین کو انعامات سے نوازہ گیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍میئر جے ایم سی چندر موہن گپتا کی قیادت میںسوچھ بھارت مشن کی آئی ایس سی اکائی کی جانب سے امبیڈکر بھون ریشن گڑھ کالونی میں ایک پینٹنگ مقابلے کا انعقاد کیا گیا جس میں ایک بڑی تعداد میں شرکاء نے شمولیت کی اور پروگرام کو ڈائریکٹر آف سینٹر فار کریٹیو آرٹس جموں او پی شرما نے جج کیا ۔وہیں اس پروگرام کیلئے آئی ایس سی سیکشن جے ایم سی میں اندراج کیا گیا تھا ۔اس موقع پر شرکاء کو اسناد بھی تقسیم کی گئیں اور پہلے تین فاتحین کو انعامات سے نوازہ گیا ۔وہیں میئر موصوف نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ ایسے مقابلہ جات سے طلباء صفائی ستھرائی کے متعلق جانکاری فراہم کی جاتی ہے تاکہ وہ بھی سماج میں ماحول کی صفائی ستھرائی کا پیغام پہنچا سکیں۔

 

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا