آج درمیانہ تابھاری برف باری کاامکان، مغل روڑ ،سری نگرلیہہ شاہراہ، کپوارہ مژھل اوربانڈی پورہ گریز روڑہنوز بند
لازوال ڈیسک
سرینگر ؍؍صبح کے وقت دھوپ نکلنے اوردوپہر سے مطلع ابروآلود رہنے کے بعدجمعہ کوسہ پہر کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال،وادی چناب اورلداخ میں کچھ مقامات پر ہلکی برف باری اوربارشیں شروع ہونے کی اطلاع ملی جبکہ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی پیشگوئی کی کہ جمعہ کی شام سے موسم کروٹ بدل سکتا ہے جس کی وجہ سے کہیں برف باری تو کہیں بارشیں ہوسکتی ہیں،اوریہ موسمی صورتحال اگلے چوبیس گھنٹوں تک جاری رہ سکتی ہے،اوراس دوران درمیانہ تابھاری برف باری ہونے کاامکان ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب گلمرگ کشمیر میں سب سے سردترین مقام رہاکیونکہ وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی5اعشاریہ2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیاگیاجبکہ سری نگرشہر میں دوران شب پارہ2.3ڈگری سیلشیس تھا۔اُدھر لداخ میں لیہہ سردترین مقام رہاجہاں رات کاکم سے کم درجہ منفی11.9ڈگری سیلشیس درج کیاگیا۔جے کے این ایس کومعلوم ہواکہ محکمہ موسمیات کی جانب سے برف وباراں ایک اورمرحلہ شروع ہونے کی پیشگوئی کے عین مطابق جمعہ کوسہ پہرسے ہی وادی کے کئی علاقوں میں ہلکی بارشوں کاسلسلہ شروع ہوا،جس میں سری نگربھی شامل ہے ۔کئی بالائی علاقوں بشمول سونہ مرگ ،گلمرگ ،رازدان ٹاپ اوردیگرکچھ مقامات پرتازہ برف باری کاسلسلہ شروع ہونے کی اطلاع بھی ملی ۔سہ پہرسے ہی پوری وادی میں گہری دُھند چھاگئی اورشام کے وقت وقفے وقفے سے مختلف علاقوں میں برف باری اوربارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔چالیس دنوں پرمحیط چلہ کلان کی آمدسے 9دن پہلے کشمیروادی میں پھر موسم نے کروٹ بدلی اورمحض دوروزبعد ہلکی برف باری اوربارشوں کاسلسلہ شروع ہوگیا۔محکمہ موسمیات کے مطابق رواں موسمی صورتحال اگلے چوبیس گھنٹوںتک جاری رہنے کاامکان ہے اوراس دوران کہیں کہیں ہلکی ،کہیں درمیانہ توکہیں بالخصوص بالائی علاقوںمیں بھاری برف باری ہونے کاامکان ہے ۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق جمعہ کی شام سے 13 دسمبر تک کشمیر وادی ،خطہ پیرپنچال،وادی چناب اورلداخ میں برف وباراں جیسی موسمی صورتحال جاری رہ سکتی ہے تاہم بعد ازاں موسم میں بہتری واقع ہونے کاامکان ہے۔اس دوران معلوم ہواکہ جمعرات اورجمعہ کی درمیانی شب گلمرگ کشمیر میں سب سے سردترین مقام رہاکیونکہ وہاں شبانہ درجہ حرارت منفی5اعشاریہ2ڈگری سیلشیس ریکارڈ کیاگیاجبکہ سری نگرشہر میں دوران شب پارہ2.3ڈگری سیلشیس تھا۔اُدھر لداخ میں لیہہ سردترین مقام رہاجہاں رات کاکم سے کم درجہ منفی11.9ڈگری سیلشیس درج کیاگیا۔ادھر حکام نے جمعہ کے روز کپوارہ کرناہ شاہراہ کے علاوہ کیرن کوکرناہ سے ملانے والی سڑک کوبھی ٹریفک کی آمدورفت کیلئے کھول دیاتاہم کپوارہ مژھل روڑ اوربانڈی پورہ گریز شاہراہ ہنوز بند ہے ۔ادھر مغل روڑ اورسری نگرلیہہ شاہراہ کوبھی ابھی تک ٹریفک کیلئے نہیں کھولاگیا ہے ،