اولیاء کرام کی بارگاہوںمیں حاضری باعث سکون : مولانا اعجازالحق بخاری
لازوال ڈیسک
جموں ؍؍ مرکزی جامع مسجد عائشہ صدیقہ ترکوٹا نگر جموں کے خطیب مولانا سید اعجاز الحق بخاری نے آج یہاں جمعہ کے خطبہ میں کہا کہ اولیاء کرام کی بارگاہوںمیں جانے سے سکون و چین میسر ہوتا ہے ۔ اولیا ء کرام کے درگاہیں سکون کی اماجگاہ ہیں ، صوفیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ملک کے تمام حصوں میں صوفی ازم کو حکومتی سطح پر ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ معاشرے کو منشیات، بے راہ روی ، بے ہودگی سے پاک کرنے کے لئے اولیاء کرام کی تعلیمات کو عام کرنے کی ضرور ت ہے ۔ صوفیاء کا لٹریچر عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ ہندوستان کی آمن والی روایت کو برقرار رکھنے کے لئے صوفیاء کی کتابوں کے مطالعے کی ضرورت ہے ۔ صوفیاء کی کتب کو ملک کی تما م بڑی لائبریوں میں عام کرنے کی ضرورت ہے ۔ صوفی ازم ہی تمام مسائل کاواضح حل ہے ۔جس کو حکومتی سطح پر ترجیح دینے کی ضرورت ہے ۔ آج ضرورت ہے نوجوان نسل صوفی ازم کی جانب راغب کیا جائے ۔ انہوںنے کہا صوفیاء نے پوری دنیا کو آمن والی تعلیمات سے اگاہ کیا ۔ انہوںنے کہا مرکزی حکومت کے صوفی ازم کو فروغ دینے کے ارادے قابل سراہنا ہے ۔اولیاء کے مزارات پر معمور لوگوں بھی عوام اس جانب توجہہ دینے کی ضرور ت ہے ۔ صوفیاء کا کلام روح کو سکون اور ذہن کی غذا ہے ۔ جسکو عام کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔