آر جے بشیر
ریاسی //روڈ سیفٹی ہفتہ کے چلتے جہاں ریاست کے مختلف اضلاع میں تقریبات کا انعقادکر عوام اور بالخصوص ڈارئیور حضرات کو سڑک کے قوانین پر عمل کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے تئیں بیدار کیا جا رہا ہے ، وہیں آج یہاں ضلع ریاسی کے تحت ہائر اسکینڈری اسکول مہور میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ جس میں بڑی تعداد میں اسکولی بچوں کے علاوہ دیگر معززین نے شرکت کی ۔علاوہ ازیں اس موقع پر اسکولی طلاب کی جانب سے اس سلسلہ میں ایک بیداری ریلی بھی نکالی گئی ، جس میں اسکول پرنسپل کے علاوہ ایس ایچ او ، اور دیگر اسکول عملہ کے اراکین نے ریلی پروگرام میں حصہ لیا ۔ دریں اثناءریلی کے اختتام پر پرنسپل اسکول ھذاہ نے طلاب کو ٹریف قوانین پر عمل کرنے کی تلقین کرتے ہوئے اپنے والدین کو بھی ان قوانین کے تئیں بیدار کرنے کی نصیحت کی ۔