اجمل ملک
رام بن //سرینگر جموں شاہراہ شیر بی بی وگن کے مقام پر آج اعلیٰ صبح تقریباً6:45منٹ پر سڑک حادثہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک خاتون کی موقع پر ہی موت ہو گئی ،جبکہ دو دیگر زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطا بق آج اعلیٰ الصبح تقریباً ساڑھے چھ بجے کے قریب ایک ٹاٹا مو بائل زیر نمبر JK14A/2756جوکہ جموں سے سرینگر کی طرف جارہی تھی جس میں مال مویشی لوڈ تھے جس پر ڈرائیور اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اور گاڑی شیر بی بی کے وگن کے مقام پر حادثے کا شکار ہو گئی۔جس میں ایک خاتون سمیت تین افراد سوار تھے ۔ بتا یا جاتا ہے کہ حادثہ ڈرائیور ٹاٹا موبائل پر اپنا کنٹرول کھو بیٹھا اورگاڑی گہری کھائی میں جاگری جس کے نتیجے میں ایک خاتون جس کی شناخت بی بی فاطمہ زوجہ جمہ عمر 40سال موقع پر ہی ہلاک ہو گئی طالب حسین ولد مظفر حسین عمر 22سال زخمی ہو گیا، اور دونوں سانبہ کے رہنے والے تھے ۔زخمی ہو فوری طور پر سب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال میں علاج و معالجہ کے لئے داخل کیا گیا ۔ حادثے کی خبر ملتے ہی نزدیکی پولیس اور مقامی لوگ جائے حادثہ پر پہنچنے۔ بچاﺅ کاروائیوں میں شامل پولیس اور مقامی لوگوں کی مدد سے زخمی اور لاش کو اس کٹھن اور ناقابل رسائی کھائی سے نکال کرسب ڈسٹرکٹ ہسپتال بانہال منتقل کیا گیا ۔پولیس نے اس سلسلے میں کیس درج کے کے تحقیقات شروع کر دی ہے۔