’لوگ بی جے پی میں اعتماد رکھتے ہیں‘

0
0

اگر آپ بھارتی آئین کے ساتھ ہیں تو بی جے پی کو ووٹ دیں: سمرتی ایرانی
لازوال ڈیسک

ادھم پور؍؍مرکزی وزیر سمرتی ایرانی نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ اگر بھارتی آئین کے ساتھ ہیں اور ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں اس کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو ووٹ دینا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ میری لوگوں سے ‘گپکار گینگ’ کے پاس جا کر چائے پینے والے کے بجائے چائے والے کو ووٹ دینے کی اپیل ہے۔موصوفہ نے ان باتوں کا اظہار جمعے کے روز اودھم پور میں ایک انتخابی جلسے سے خطاب کے دوران کیا۔انہوں نے کہا: ‘ڈی ڈی سی انتخابات کوئی عام انتخابات نہیں ہیں۔ اگر آپ ہندوستان کے آئین کے ساتھ ہیں، اگر آپ وکاس کے ساتھ ہیں، اگر آپ چاہتے ہیں کہ آپ کے بچوں کا مستقبل روشن ہو تو پولنگ بوتھ پر جا کر کمل کا بٹن دبائیں’۔سمرتی ایرانی نے کہا کہ جب سے ملک کی بھاگ ڈور نریندر مودی کے ہاتھوں میں آئی ہے تب سے لوگوں میں امیدوں کی کرنیں جاگی ہیں اور لوگوں کا ہمارے جلسوں میں بھاری تعداد میں شرکت کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ وہ بی جے پی میں اعتماد رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی سرکار میں یہ ممکن ہوا کہ جن خواتین کو چولھے جلانے کے لئے ایندھن کا استعمال کرنا پڑتا تھا انہیں مفت رسوئی گیس فراہم کیا گیا ہے۔موصوفہ نے کہا کہ جو لوگ جموں میں ہسپتال بنانے کی باتیں کر رہے ہیں وہ یہاں بیت الخلا نہیں بنا سکے ہیں ہسپتال بنانے کی بات ہی نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر جموں و کشمیر کے لوگ ترقی کے خواب کو شرمندہ تعبیر ہوتے دیکھنا چاہتے ہیں تو انہیں یہاں جاری ڈی ڈی سی انتخابات میں ہمارے امیدواروں کو کامیاب بنانا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ انتخابات ہمارے کسی لیڈر کے نہیں بلکہ لوگوں کی ترقی کے انتخابات ہیں۔سمرتی ایرانی نے کہا کہ میری لوگوں سے اپیل ہے کہ وہ گپکار گینگ کے پاس جا کر چائے پینے والوں کے بجائے چائے والے کو ووٹ دیں۔انہوں نے کہا کہ بی جے پی کا اقتدار میں آنے کے بعد ہی جموں و کشمیر کے لوگوں کے تعلیمی مسائل حل ہوئے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا