پوری دنیا میں کورونا سے 14.79 لاکھ افراد ہلاک

0
0

واشنگٹن / ریو ڈی جنیرو / نئی دہلی؍؍عالمی وبا کورونا وائرس کووڈ۔19 سے پوری دنیا میں 14.79 لاکھ سے زیادہ افراد ہلاک اور تقریبا 6.38 کروڑ افراد متاثر ہوئے ہیں۔جان ہاپکنس یونیورسٹی کے سائنس اینڈ انجینئرنگ سینٹر (سی ایس ایس ای) کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق کورونا وائرس سے پوری دنیا کے 191 ممالک میں 6،37،88،113 افراد متاثر ہوئے ہیں اور 4،79،442 افراد ہلاک ہوئے ہیں۔کورونا سے سب سے زیادہ متاثر امریکہ میں اب تک 1.37 کروڑ سے زیادہ افراد ہوئے ہیں اور 2،70،552 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ہندوستان میں گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 36،604 نئے معاملے سامنے آئے ہیں اور متاثرہ افراد کی تعداد 95 لاکھ تک پہنچ گئی ہے ۔ اسی دوران صحتیاب افراد کی تعداد 89.32 لاکھ سے زیادہ ہوگئی ہے جبکہ 501 مزید مریضوں کی ہلاکت کے ساتھ مرنے والوں کی تعداد 1 لاکھ 38 ہزار 122 ہوگئی ہے ۔ ملک میں اس وقت کورونا کے 4.28 لاکھ فعال معاملے ہیں۔برازیل میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 63.87 لاکھ ہوگئی ہے جبکہ 1،73،817 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ روس میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 23.02 لاکھ سے تجاوز کر چکی ہے اور اب تک 40،050 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ فرانس میں 22.75 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہیں اور 52،821 مریض فوت ہوچکے ہیں۔ اسپین میں اس وبا کی وجہ سے اب تک 16.56 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 45،511 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ برطانیہ میں تقریبا 16.47 لاکھ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 59،148 افراد فوت ہوچکے ہیں۔ یورپی ملک اٹلی میں 16.21 لاکھ سے زیادہ افراد وبا سے متاثر ہوئے ہیں اور 56،361 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ارجنٹائن میں کووڈ۔ 19 سے 14.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 38،928 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کولمبیا میں اب تک تقریبا 13.26 لاکھ افراد اس جان لیوا وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 36،934 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ میکسیکو میں اب تک 11.22 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 1،06،765 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ جرمنی میں اس وائرس سے 10.94 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 17،177 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پولینڈ میں اس انفیکشن کے 10 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے ہیں اور 17،599 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ایران میں اب تک 9.76 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 48،628 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ پیرو میں اب تک 9.63 لاکھ سے زیادہ افراد اس وائرس سے متاثر ہوچکے ہیں اور 35،966 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔جنوبی افریقہ میں 7.92 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 21،644 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ یوکرین میں متاثرہ افراد کی تعداد 7.65 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 12،962 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ ترکی میں اب تک کورونا سے 6.69 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 13،936 افراد فوت ہوگئے ہیں۔ بیلجیئم میں کورونا سے 5.79 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 16،786 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ عراق میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.54 لاکھ سے زیادہ ہے اور ہلاک ہونے والوں کی تعداد 12،306 ہوگئی ہے ۔ چلی میں تقریبا 5.53 لاکھ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 15،430 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ انڈونیشیا میں متاثرہ افراد کی تعداد 5.44 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 17.81 ہوگئی ہے ۔نیدرلینڈ میں کورونا سے 5.36 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 9،518 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ جمہوریہ چیک میں متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 5.28 لاکھ ہوگئی ہے اور ہلاکتوں کی تعداد 8،407 ہوگئی ہے ۔ رومانیہ میں 4.79 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور 11،530 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ بنگلہ دیش میں متاثرہ افراد کی تعداد 4.67 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے اور 6،675 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ فلپائن میں اس وبا سے 4.32 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 8،418 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔پاکستان میں اب تک 4.03 لاکھ سے زیادہ افراد کورونا سے متاثر ہوئے ہیں اور 8،166 افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں۔ کورونا کے معاملے میں کنیڈا نے سعودی عرب کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور متاثرہ افراد کی تعداد 3.81 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ اب تک 12،229 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ مراکش میں اب تک تقریبا 3. 3.60 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 5،915 افراد اپنی جانیں گنوا چکے ہیں۔سعودی عرب میں اب تک کورونا سے 3.57 لاکھ سے زیادہ معاملے سامنے آئے ہیں جبکہ 5،907 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ اسرائیل میں اس وبا سے 3.38 لاکھ سے زیادہ افراد متاثر ہوئے ہیں اور 2،877 افراد اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ ابھی تک سوئٹزرلینڈ میں تقریبا 3. 3.31 لاکھ افراد اس وبا سے متاثر ہوچکے ہیں اور 4،940 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔کورونا وائرس سے ایکواڈور میں 13،501 ، بولویا میں 8،963 ، مصر میں 6،666 ، چین میں 4،743 ، گوئٹے مالا میں 4،178 ، پنامہ میں 3،098 اور ہونڈوراس میں 2،918 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا