جی ایم سی جموں میں عالمی یوم ایڈز کی تقریب منعقد

0
0

اَتل ڈولونے عطیہ خون کیمپ کا اِفتتاح کیا، سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا
لازوال ڈیسک
جموں؍؍ورلڈ ایڈز ڈے 2020 منانے کے سلسلے میں اور دُنیا بھر میں موجودہ کورونا وَبائی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے آج یہاں جموں کے گورنمنٹ میڈیکل کالج بخشی نگر کے احاطے میںکووِڈ۔19کی احتیاطی تدابیر جو حکومت ہند نے جاری کیں کو عمل پیرا رہ کر ایک مختصر تقریب کا اِنعقادکیا گیا۔ اِس موقعہ پر فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم اَتل ڈولومہمان خصوصی تھے جنہوں نے جی ایم سی جموں سے جموں ، کٹھوعہ ، ادھمپور اور راجوری سے بیک وقت سائیکل ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا ۔جموں وکشمیر ایڈ ز کنٹرول سوسائٹی نے ہل سائیکلسٹس روٹری کلب جموں اور جموں سائیکلسٹ کے اشتراک سے سائیکل ریلی کا اِنعقاد کیا تھا۔ ریلی براستہ بخشی نگر ، کے سی جیول چوک ، بکرم چوک ، گاندھی نگر ، ستواری راستوں سے گزرتے ہوئے واپس جی ایم سی جموں پہنچ گئی۔اِس موقعہ پر اَتل ڈولو نے بلڈ بینک جی ایم سی جموں میں سنت نرینکاری مینڈل پونی چک جموں کی طرف سے منعقدہ رضاکارانہ طور پر عطیۂ خون کیمپ کا افتتاح کیا ۔ جس میں نرینکاری کے ارکان اور دیگر رضاکاروں کی ایک بڑی تعدادنے خون کا عطیہ دیا ہے۔اِس مختصر تقریب کے علاوہ جموں و کشمیر اور لداخ میں تمام اضلاع میں ضلع سطح پر متعلقہ چیف میڈیکل آفیسروںنے اَپنے اَپنے محکمہ نظامت صحت پر عالمی یوم ایڈز کی تقاریب منعقد کیں۔ فائنانشل کمشنر صحت و طبی تعلیم نے کہا کہ امسال کے عالمی یوم ایڈزکا موضوع ’’عالمی یکجہتی ، مشترکہ ذمہ داری‘‘ ہے کیوں کہ موجودہ وَبائی صورتحال کو مؤثر طریقے سے نمٹنے کے لئے عالمی طرز عمل کی اہمیت کے بارے میں یاد دِلادیا ہے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ہر فرد کو اَپنے آپ اور دوسرے کو محفوظ رکھنے کے لئے حفاظتی اقدامات پر عمل کرنا لازمی ہے۔دریں اثنأاِس موقعہ پر شریک آرگنائزیشنوںکے صدور کو میڈل اور اسناد سے نوازا گیا۔اِس موقعہ پر پرنسپل جی ایم سی ششی سوڈن شرما ، پروجیکٹ ڈائریکٹرجے کے ایڈز کنٹرول سوسائٹی ڈاکٹر مشتاق احمد راتھر ،سربراہان اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا