احسان انقلابی
مینڈھر//حظہ ء پیر پنجال کی سرحدی تحصیل منکوٹ سے بطور آزاد امیدوار ڈاکٹر ارشاق احمد نے ضلع ترقیاتی کونسل کے انتخابات کیلئے کاغذا ت نامزدگی درج کرائی ڈاکٹر ارشاق احمد اپنے ووٹروں اور سپوٹروں کے ساتھ ایک ریلی کی شکل میں ہائیر سکینڈری اسکول منکوٹ میںپہنچے جہاں انہوں نے اپنا فارم جمع کرایافارم جمع کرانے کے بعدانہوںنے نمائندہ لازوال سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ میں عوام کی بہتری کیلئے سامنے آیا ہوں انہوں نے کہا ہم سرحدی تحصیل منکوٹ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں پرآئے روز شیلنگ ہوتی رہتی ہے اور یہاں بنکروں کا کوئی پختہ انتظام نہیں ہے میرا بنیادی منشور ہے کہ میں سرحدی پٹی پر بسنے والوں لوگوں کیلئے پختہ بنکروں کا انتظام کروں گا وہیں انہوں نے مزید کہا کہ یہاں کی روڈ،بجلی ،پانی ،اور دیگر روزمرہ کے عوامی مسائل کیلئے عوام کی آواز بلندکروں گا اورانہوں نے کہا کہ میں نوجوانوں کی آواز بن کر سامنے آیا ہوں یہاں پر ابھی تک ایک کھیل کا میدان اور پارک وغیرہ نہیں ہے میں لوگوں سے اپیل کروں گا کہ میرے حق میں ووٹ ڈالیں تاکہ میں کا میاب ہوکر بلاک منکوٹ کی ان تمام تر پریشانیوں کا حل کرواسکوںانہوں نے کہ اس سے قبل یہاں پر جتنی بھی حکمران اقتدار میں آتے رہے انہوں نے صرف اور صرف کھوکھلے دعوے اور نعرے بلند کئے مگر تعمیر وترقی کا کوئی بھی کام زمین پر نہیں کیا آپ حضرات اس بار ان کے کھوکھلے دعوئوں میں ہرگز نہ آئیں ۔