ڈگری کالج منڈی میں عالمی یوم ایڈز منایاگیا

0
0

مقررین نے موقع کی مناسبت سے اہم جانکاری فراہم کی
ریاض ملک

منڈی؍؍منڈی ڈگری کالج میں عالمی یوم ایڈز منانے کا اہتمام کیا گیا۔ ربن کلب اور حکومت کا نفسیاتی مشاورت سیل کی معاونت سے یکم دسمبر 2020 کو ایچ آئی وی / ایڈز کے بارے میں شعور اجاگر کرنے اور وبائی امراض کے پیش نظر بین الاقوامی یکجہتی کا مظاہرہ کرنے کے لئے یکم ایڈز کا عالمی دن منایا۔ اس موقع پر ڈاکٹر جلپریت کور سب ہسپتال منڈی نے ایک معلوماتی لیکچر دیتے ہوئے کہا کہ یہ دن دنیا بھر کے لوگوں کے لئے ایچ ای وی کے خلاف جنگ میں متحد ہونے کا ایک موقع ہے اور اس وبا کی مضر اثرات اور اسکی روک تھام کے بارے میں سرکاری طور پر عوام کو جانکاری فراہم کی جائے اور پوری دنیا میں ایچ آئی وی / ایڈز کی روک تھام ، علاج اور دیکھ بھال میں پیشرفت کی حوصلہ افزائی کریں۔ یہ صحت کے سب سے بڑے پیمانے پر تسلیم شدہ بین الاقوامی دن بن گیا ہے اور شعور بیدار کرنے ، مرنے والوں کی یاد دلانے اور علاج اور روک تھام کی خدمات تک رسائی حاصل کرنے کی غرض سے اس دن دنیا بھر میں یہ دن منیاجاتاہے۔ ابتداء میں ڈاکٹر اورنگزیب انجم نے استقبالیہ پیش کیا۔ یہ پروگرام پرنسپل ڈاکٹرمحمد اعظم کی مجموعی نگرانی میں انجام کو پہنچا اور انہوں نے اس جان لیوا بیماری کے بارے میں بھی روشنی ڈالی۔کوائڈ – 19 وبائی امراض پر قابو پانے کے لئے تمام تر احتیاتی تدابیر اختیار کی گئی ہیں۔ آخر میں ڈاکٹر شیراز میر نے ڈاکٹر جلیپریت کور کو اپنا قیمتی وقت دینے پر دلی شکریہ ادا کیا۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا