مرغا گوشت غریب کے بجٹ سے باہر محکمہ امورصارفین اپنے دفتر تک ہی محدود
ساجد طفیل لون
بھدرواہ ؍؍بھدرواہ میں سبزیوں کے نرخوں میں آئے دن اضافہ ہو رہا ۔آلو ،پیاز و دیگر سبزیوں کے ساتھ ساتھ مرغا میٹ کی قیمت بھی آسمان چھو رہی ہیں اور کسی بھی سبزی فروش و مرغا فروش کی دوکانوں پر نئی ریٹ فہرست آویزاں نہیں ہے اور سبزی فروش من چاہی قیمت وصول رہے ہیں ۔خریداروں سے اسی طرع کا حال مرغا میٹ فروخت کرنے والے تاجروں کا بھی خریداری کرنے اے خورشید احمد نے نمایندہ سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں گھر سے یہ سوچ کر ایا تھا کہ میں آج مرغا میٹ اور سبزی خریدوں گا مگر مرغا میٹ کی قیمت 240 روپے کلو ہے اور 80 روپے پیاز کلو ہے اور ان کا معیار بھی ٹھیک نہیں ہے اور اس کی وجہ ہے جن محکموں کو ان پر نگاہ رکھنے کے لیے رکھا گیا ہے وہ یا تو اس مہنگائی سے اثر انداز نہیں ہیں اگر ایسا نہیں ہے تو امورصارفین محکمہ مو نسپل کمیٹی بھدرواہ کے عہدیدار مارکیٹ چکینگ کیوں نہیں کرتے ہیں صرف سال میں جب کووئی بڑا تہوار اتا ہے ۔اس دن انتظامیہ کو حرکت میں دیکھا جاتا ہے اگر انتظامیہ چاہے تو مہینے پندرہ دن میں مارکیٹ چکینگ کرکے بڑتی ہوئی قیمتوں میں کئیحد تک ناجائز منافع خوری کرنے والوں پر قانونی کاروائی کرکے بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اعتدال لا کر غریب عوام کو راحت دے سکتی ہے۔ ایک اور خریدار طلب حسین نے انتظامیہ سے گزارش کی کہ وہ متعلقہ محکموں کو متحرک کریں وہ بازاروں کا جایزہ کریں اور ناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف سخت قدم آٹھائیں ۔