بی جے پی اور پیپلز الائنس ڈی ڈی سی انتخابات کے پیش نظر حالات خراب کرنا چاہتی ہے:منجیت سنگھ

0
0

وجے پور میں نیشنل کانفرنس لیڈر اور پنچایتی راج ممبرا ن نے اپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی
لازوال ڈیسک

سانبہ؍؍اپنی پارٹی صوبائی صدر اور سابقہ وزیر منجیت سنگھ نے ضلع ترقیاتی کونسل انتخابات کے سلسلہ میں بھارتیہ جنتا پارٹی اور پیپلز الائنس برائے گپکار اعلامیہ کی طرف سے جموں میں کی جارہی سیاست پر گہری تشویش ظاہر کی ہے۔ سانبہ کے وجے پور میں منعقدہ ایک عوامی میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور عوامی اتحاد برائے گپکار اعلامیہ نے لوگوں کے لئے کچھ نہیں کیا خاص طور سے صوبہ جموں کے میدانی علاقہ جات کے لوگوں کے ساتھ جو وعدے کئے تھے ، وہ وفا نہیں ہوئے۔ سابقہ وزیر نے کہاکہ 2002کے ب عد ضلع سانبہ خاص کر وجے پور علاقہ میں جن گاؤں میں ایس ٹی طبقہ کے لوگ رہتے ہیں، وہاں کوئی ترقی نہیں ہوئی، بھارتیہ جنتا پارٹی نے اِن طبقہ جات کو مکمل طور نظر انداز کیا اور اِ ن کی کہیں سنوائی نہیں ہورہی تھی۔ وہ نیشنل کانفرس لیڈر اور پنچ ببلی دیوی کی اپنی پارٹی میں شمولیت سے متعلق منعقدہ پروگرام سے خطاب کر رہے تھے۔ خاتون لیڈر نے اپنے درجنوں حمایتوں سمیت پارٹی کا دامن تھاما۔سابقہ وزیر نے کہاکہ بھارتیہ جنتا پارٹی اور گپکار الائنس جموں وکشمیر میں لوگوں کو بیوقوف بنا رہی ہے، انہوں نے لوگوں کے ساتھ دھوکیا کیا ، سرحدی ضلع کے لوگوں کو نوکریاں اور زمین کا تحفظ فراہم کرنے کے جھوٹے وعدے کئے تھے ، لوگ سخت پریشان ہیں کہ اُن کی الاٹمنٹ منسوخ ہورہی ہیں جوکہ کسانوں کے لئے بڑی مشکل ہے جوکہ یہاں پر دہائیوں سے کاشتکاری کر رہے ہیں، ان میں بڑی تعداد چھمب سے اجڑے لوگوں کی ہے۔ منجیت سنگھ نے کہاکہ افسران لوگوں کی سن کر راضی نہیں، منتخب حکومت کی عدم موجودگی میں وہ بالکل عوام کے سامنے جوابدہ نہیں ہیں۔ رام گڑھ کی بارڈر بیلٹ میں اپنی پارٹی کے کسانوں اور رہنماؤں سے بات چیت کرتے ہوئے منجیت سنگھ نے کہا کہ عوام نے اپنی پارٹی سید محمد الطاف بخاری کی قیادت پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا ہے۔اپنی پارٹی کے صوبائی صدر نے کہا کہ پہلے مرحلے کے تحت ڈی ڈی سی انتخابات میں کچھ دن باقی ہیں۔ انہوں نے بی جے پی کو مشورہ دیا کہ وہ لوگوں کو گمراہ کرنا بند کریں اور دو خطوں کے عوام کو متحد کرنے میں مثبت کردار ادا کریں۔ منجیت سنگھ نے کہا کہ جموں کے میدانی علاقوں کے مقامی باشندوں خاص طور پر جموں کے میدانی علاقوں کے حکمراں جماعت کو ناراض کردیا ہے ، زمین ، ملازمتوں کے تحفظ اور الاٹمنٹ اراضی کی گمشدگی کے عدم تحفظ کے معاملے پر سمجھوتہ کرنے پر ناراض ہو چکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے اپیل کی کہ وہ زمین کے لئے ایک مناسب پالیسی بنائے اور غریب کسانوں کو ان کی زمین سے بے دخل نہ کرے۔ انہوں نے مزید کہا ، "وہ بے زمین ہوجائیں گے اور اس سے بے روزگاری کی حوصلہ افزائی ہوگی۔”

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا