سابقہ وزیر غلام حسن خان درجنوں سیاسی کارکنان کے ہمراہ اپنی پارٹی میں شامل

0
0

الطاف بخاری نے نئے ساتھیوں کا خیر مقدم کیا
لازوال ڈیسک
سرینگر؍؍سنیئر کانگریس لیڈر اور سابقہ وزیر غلام حسن خان کے علاوہ وادی کشمیر کے مختلف محکمہ جات کے معزز سیاسی کارکنان نے سرینگر دفتر پراپنی پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔ نئے شامل ہونے والوں کا پارٹی صدر سعید محمد الطاف بخاری، سنیئرلیڈر محمد دلاو ر میر، نائب صدر ظفر اقبال منہاس، ریاستیس یکریٹری اور ضلع صدر بڈگام منتظر محی الدین، صوبائی سیکریٹری نذیر احمد وانی ڈیلگامی، عبدالرشید ہارون، ضلع صدر سرینگر نور محمد شیخ، انچارج زیڈی بل حلقہ عرفان نقیب اور جاوید جنید نے خیر مقدم کیا۔ غلام حسین خان نے اپنے ساتھیوں جن میں طاہر احمد میر، امتیاز احمد بھٹ، پیرزادہ عمر اقبال، غلام حسن میر، سلیم حسن شیخ کے علاوہ ضلع پیپلز کانفرنس سابقہ یوتھ صدر سعید تابش بخاری، سرینگر ضلع سے پی ڈی پی لیڈر فاروق احمد ڈار اور اُن کے ساتھی مختار احمد، شہزاد احمد، عبدالحمید، مہراج احمد وانی، مشتاق احمد وانی، نذیر احمد وانی، مشتاق احمد وازہ ، فیاض احمد ڈار اور محمد یوسف نے شمولیت اختیار کی۔ اس موقع پر غلام حسن میر نے کہاکہ انہیں خوشی ہے کہ وہ اپنی پارٹی کا حصہ بن رہے ہیں، جوبقول ان کے جموں وکشمیر میں واحد سیاسی پلیٹ فارم ہے جوصداقت پر مبنی سیاست یقین رکھتا ہے۔ انہوں نے اُمید ظاہر کی کہ صدر سعید الطاف بخاری کی قیادت میں اپنی پارٹی لوگوں کی مشکلات کا بہتر ڈھنگ سے ازالہ کرے گی۔ انہوں نے کہا’’ مجھے بھروسہ ہے کہ الطاف بخاری صاحب کی دور اندیش قیادت میں اپنی پارٹی جموں وکشمیر کو سماجی واقتصادی بحران سے باہر نکالے گی، میری ہمیشہ ایسے جمہوری متبادل سے کام کرنے کی خواہش تھی‘‘۔ خان اور دیگر معزز سیاسی کارکنان کا خیر مقدم کرتے ہوئے الطاف بخاری نے کہاکہ اُس کی پارٹی کا اصل مقصد عوامی خدمت ہے، ہم سب یہاں بغیر کس عہدے کی لالچ میں لوگوں کی خدمت کے لئے ہیں، مجھے اُمید ہے کہ غلام حسن میر کی شمولیت سے جنوبی کشمیر خاص کر شوپیان ضلع میں پارٹی کیڈر مضبوط ہوگا۔ انہوں نے دیگر سیاسی کارکنان کی شمولیت کی بھی تعریف کی اور اُمید ظاہر کی کہ نئے ساتھی پارٹی کی پالیسیوں اور پروگراموں کومتعلقہ علاقوں میں عام کریں گے۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا