گھنٹوں ٹریفک جام
ونے شرما
ادھمپور//ضلع رام بن کے شیر بی بی علاقے کے قریب پسی گرنے کی وجہ سے 3 گھٹے تک نیشنل ہائی وے بند رہی۔ وہیں رام بن علاقے کی قومی شاہراہ پر چار لین کا کام کروا رہی کمپنی کی مشینوں کی مدد سے راستے پر گرے ملوے کو ہٹوا کر وہاں پر پھنسے ہوئی گاڑیوں کا اآنے جانے کی اجازت دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آج صبح کے وقت ضلع رام بن کے شور بی بی علاقے میں اچانک پسی پڑنا شروع ہو گئی اور پہاڑی کا ملوا نیشنل ہائی وے پر آ گرا جس سے نیشنل ہائی وے 3 گھٹے تک دونوں اطراف سے راستے بند رہا۔ وہیں جیسے ہی اس کی اطلاع ٹریفک پولیس کو ملی تو انہوں نے دونوں اطراف سے آنے والی گاڑیوں کو روک لیا، جس کی وجہ سے قومی شاہراہ پر گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئی ۔اور جام جیسی حالت بنی رہی ۔وہیں ضلع انتظامیہ کے بعد جب اس واقعہ کی معلومات پہنچی تو انہوں نے ضلع رام بن کے قومی شاہراہ پر چل رے چار لےن کی تعمیری کمپنی کی مشینوں کی مدد سے قومی شاہراہ پر گرے ملوے کو ہٹوا گیا اور اس کے بعد دونوں اطراف پر رُکے ہوئی گاڑیوں کو آگے جانے کے لئے روانہ کر دیا۔