سرمائی زون کے سالانہ امتحانات کے وقت میں تبدیلی تشویشناک

0
0

وزیر تعلیم ایساکرنے سے قبل سو بار سوچیں: سیول سوسائٹی ڈوڈہ
لازوال ڈیسک
ڈوڈہ//جموں و کشمیر حکومت میں محکمہ تعلیم کی وزارت کی طرف سے ریاست کے سرمائی زون کے لئے سالانہ امتحانات کے وقت میں تبدیلی پر اپنے شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ،چناب گروپ آف سیول سوسائٹی نے وزیر تعلیم سید محمد الطاف بخاری سے گذارش کی ہے کہ وہ ایسا کرنے کے بارے میں اقدامات سے قبل سو بار سوچیں ۔سیول سوسائٹی کے ترجمان اشتیاق احمد دیو نے میڈیا سے بات کے دوران کہا کہ پورے ملک میں ہر جگہ سالانہ امتحانات کے بعد نتائج کے لئے انتظار کا وقت تعطیلات میں گذرتا ہے یہی وجہ ہے کہ ہم سرمائی زون میں آنے کی وجہ سے سالانہ امتحانات کے لئے نومبر دسمبر ہی موزوں وقت ہے اور اب تک سرمائی زون میں سالا نہ امتحانات گرمائی زون کے ساتھ ایک ساتھ کرنے کا فارمولہ دو تین بار آزمایا گیا ہے، جو مکمل طور ناکام ہوا ہے اور ایک بار پھر اس ناقص فارمولے کو آزمایا جارہا ہے جس کا نتیجہ پھر ناکامی ہوگا اشتیاق احمد دیون نے مزید کہا کہ ہم موجودہ وزیر تعلیم محمد الطاف بخاری کے شعبہ تعلیم میں انقلابی تبدیلیوں اور قوم و سماج کے لئے کچھ کرنے کے جذبہ قابلیت ، اخلاص کو سلام پیش کرتے ہیں مگر یہ اقدام ہمارے خلاف ہوگا۔ ہم نے وزیر تعلیم کو قبل ازیں بھی دعوت دی ہے کہ وہ ڈوڈہ آئیں اور اُن کے آنے سے ہی کئی مسائل ایک ساتھ حل ہوجائیں گے ا،ور ہم نے یاداشت کے ذریعہ بھی نویں جماعت تک امتحانی اوقات کار کے بارے میں رائے پیش کی ہے۔ مگر دسویں ، گیارہویں ، بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کے لئے ماہ نومبر دسمبر سب سے معقول وقت ہے تاکہ نتائج کے انتظار کے لئے وقت تعطیلات کا ہو اگر یہ امتحانات اپریل مئی میں ہوتے ہیں تو امتحانات کے بعد نتائج کے انتظار کو وقت جو رویا اڑھائی مہینوں کا بھی ہو سکتا ہے ۔تعلیمی اوقات ہونے کے باعث طالب علموں کو ستر یا اسی یوم کا نقصان ہوتا ہے ۔اُنہوں نے مزید کہا کہ بارہویں جماعت پاس ہونے کے بعد بچوں کو مختلف تعلیمی فنی پیشہ وارانہ کورسسز میں داخلہ کے لئے اگر چندماہ کا انتظار بھی کرنا پڑتا ہے یہ کوئی مسئلہ نہ ہے اور ہم یہ کہیں کہ ہمارے بچے چھ ماہ آگے ہیں اور یہ نہ کہیں کہ ہمارے بچے چھ ماہ پیچھے ہیں اور محض ایک کلاس کے لئے پورے لاکھوں طالب علموں کے لئے مشکلات کھڑی نہیں کی جاسکتی ہے۔ سیول سو سائٹی طویل عرصہ سے صوبہ جموں کے سرمائی زون چناب ویلی کے لئے علٰحیدہ JKBOSE کا مطالبہ کرتی ہے جو ہمارے مسائل کا حل ہے ۔اُنہوں نے سرمائی زون کے تمام ماہرین تعلیم سے بھی گذارش کی ہے کہ وہ اس حساس مسئلہ پر بحث مباحثہ کے بعد ایک صاف واضح موقف اختیار کرلیں۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا