نیشنل کانفرنس کے وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے کی ملاقات

0
0

سولر لائیٹیں تقسیم کرنے کرنے کا کیا مطالبہ
لازوال ڈیسک
پونچھ نیشنل کانفرنس پونچھ اکائی کے ایک وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ اعجاز اسد سے ملاقات کر عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا ۔یوتھ نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر و سابق ایم ایل اے اعجاز جان کی قیادت میں اس وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے عوام میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو پانی اور بجلی کی عدام دستیابی سے مشکلات در پیش ہیں۔وفد نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی علاقہ جات میں سرحدی کشیدگی کو مد نظر رکھتے ہوئے بنکروں کی تعمیر جلد کی جائے۔اس دوران وفد نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ حکومت نے سولر لائٹیں واگزار کی تھی اور اب تک عوام کو فراہم نہ ہو سکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پارٹی سیاست سے اوپر اٹھ کر عوام میں یہ لائیٹیں تقسیم کی جائیں۔انہوں نے مزید مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ صحت کے میدان میں مزید بہتری لائی جائے ، طبی مراکز میں دوائیوں کی عدام دستیابی کو دور کیا جائے،سی ٹی اسکین مشین کو ٹیکنیکل اسٹاف تعینات کر کے فعال بنایا جائے اور خالی اسامیوں کو پر کیا جائے۔اس موقع پر ضلع ترقیاتی کمشنر نے وفد کی جانب سے اٹھائے گے تمام مسائل کو سماعت کرنے کے بعد یقین دہانی کروائی کہ ان مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر لیا جائے گا ۔

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا